کیوبین پیسو
| کیوبین پیسو | |
|---|---|
ایک پیسو کا چاندی کا سرٹیفکیٹ | |
| آئیسو4217 کوڈ | |
| کوڈ | CUP |
| نام اور قیمت | |
| ذیلی اکائی | |
| 1⁄100 | سینتاوو |
| علامت | $ |
| سینتاوو | ¢ یا c |
| بینک نوٹ | $1، $3، $5، $10، $20، $50، $100، $200، $500، $1,000، $2,000، $5,000[1][2] |
| سکے | 1¢، 2¢، 5¢، 20¢، $1، $3، $5 |
| آبادیات | |
| صارفین | |
| اجرا | |
| مرکزی بینک | کیوبا کا مرکزی بینک |
| ویب سائٹ | www |
| مقررہ قیمت | |
| مربوط مع | امریکی ڈالر = 24 CUP (سرکاری) امریکی ڈالر = 120 CUP (کیوبا میں CADECA کے دفتر کی شرح مبادلہ)[حوالہ درکار] |
کیوبین پیسو (ہسپانوی: peso cubano؛ ISO 4217 رمز: CUP) جسے مونیدا ناسیونال (ہسپانوی: moneda nacional، یعنی ’’قومی کرنسی‘‘) بھی کہا جاتا ہے، کیوبا کی سرکاری کرنسی ہے۔
تاریخ
[ترمیم]کیوبا کا پیسو تاریخی طور پر 16ویں سے 19ویں صدی تک ہسپانوی امریکی چاندی کے ڈالر کے برابر قدر پر رائج رہا، جبکہ 1881ء سے 1959ء تک اسے امریکی ڈالر کے برابر رکھا گیا۔ بعد ازاں فیڈل کاسترو کی حکومت نے سوشلسٹ منصوبہ بند معیشت قائم کی اور پیسو کو سوویت روبل سے منسلک کر دیا۔ [3]


1991ء میں سوویت یونین کے انہدام کے بعد کیوبا کو ایک مشکل معاشی دور، جسے خصوصی دور کہا جاتا ہے، سے گذرنا پڑا۔ 1994ء سے 2020ء تک کیوبا کا پیسو، قابلِ تبدیل کیوبن پیسو (CUC) کے ساتھ بیک وقت زیرِ گردش رہا۔ CUC امریکی ڈالر کے ساتھ منسلک تھا اور عوام کے لیے اس کی شرح 1 امریکی ڈالر = 1 CUC = 25 CUP تھی۔ تاہم، سرکاری ملکیتی اداروں کو مخصوص حدود کے اندر سرکاری رعایتی شرح پر CUP کو CUC اور امریکی ڈالر میں تبدیل کرنے کی اجازت تھی، جہاں 1 امریکی ڈالر = 1 CUC = 1 CUP تھا۔
1 جنوری 2021ء کو کیوبا نے نام نہاد ’’صفر کا دن‘‘ نافذ کرتے ہوئے مالیاتی اتحاد کا عمل مکمل کیا۔ اس کے تحت قابلِ تبدیل کیوبن پیسو ختم کر دیا گیا اور سرکاری اداروں کے لیے CUP کی سابقہ خصوصی شرح بھی ختم ہو گئی۔ CUC کو 1 CUC = 24 CUP کی شرح سے تبدیل کیا گیا، جبکہ 1 امریکی ڈالر = 24 CUP کی متحدہ سرکاری شرح عوامی اور نجی لین دین میں نافذ کی گئی۔ تاہم، غیر ملکی کرنسی کی طلب کے باعث غیر رسمی مارکیٹ میں یہ شرح عملی طور پر دستیاب نہیں رہی۔۔[4].[5]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "گردش میں موجود بینک نوٹ: کیوبین پیسو". کیوبا کا مرکزی بینک (بزبان es-CU). Retrieved 2026-04-01.
{{حوالہ ویب}}: اسلوب حوالہ: نامعلوم زبان (link) - ↑ "زیادہ مالیت کے نئے بینک نوٹ گردش میں لائے جائیں گے". کیوبا کا مرکزی بینک (بزبان es-CU). 31 Mar 2026. Retrieved 2026-04-01.
{{حوالہ ویب}}: اسلوب حوالہ: نامعلوم زبان (link) - ↑ Gustav Cederlöf (2023)۔ The Low-Carbon Contradiction: Energy Transition, Geopolitics, and the Infrastructural State in Cuba۔ Oakland, California: دار نشر جامعة كاليفورنيا۔ ISBN:9780520393134
- ↑ "Cuban Currency | Jibacoa, Cuba"۔ 2021-01-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-12-16
- ↑ "33 Tourist targeted scams in Cuba". Travelscams.org (بزبان امریکی انگریزی). Archived from the original on 2020-08-07. Retrieved 2019-06-16.