مندرجات کا رخ کریں

کیٹل بیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کیٹل بیل اسکاٹ کرنے میں مصروف لڑکی کی تصویر

کیٹل بیل (انگریزی: Kettlebell) اور اس کے جھولنے کو، جسے اکثر سوئنگ کہا جاتا ہے، ایک ایسی ورزش ہے جسے کرتے وقت دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے، خون کا بہاؤ بڑھتا ہے اور کیلوریز تیزی سے جلتی ہیں۔ نتیجے کے طور پر، پیٹ پر جمع اضافی چربی بھی بہت جلد کم ہوتی ہے۔ امریکی کونسل آف ایکسرسائز کی تحقیق کے مطابق، ایک منٹ میں کیٹل بیل سوئنگ سے 20 کیلوریز جلتی ہیں، جب کہ 20 منٹ تک یہ ورزش کرنے پر 400 کیلوریز تک جلائی جا سکتی ہیں۔[1]


کیٹل بیل عام طور پر دھات کا بنا ہوتا ہے۔

یہ کیٹل بیل کی ورزش ایک طرح سے اسٹیل یا لو ہے کے گولے کو گھمانے سے ہوتی ہے، جس میں ایک اضافی دستہ یا ہینڈل لگا ہوا ہوتا ہے تاکہ گرفت اچھی بن سکے۔ یہ گولا یا بال ہی کیٹل بیل ہوتی ہے۔ اس سے ورزش کرنے پر چربی پگھلنے سے جسم کے اعضا مضبوط ہوتے ہیں۔ آپ 20 منٹ کی کیٹل بیل ورزش سے 400 سے زیادہ کیلوریز جلا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ آپ کی پٹھوں کو بھی مضبوط کرتی ہے۔ کئی مشہور شخصیات پٹھوں کے لیے کیٹل بیل ورک آؤٹ کرتی ہیں، جن میں بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف بھی شامل ہیں۔[2]


مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]