مندرجات کا رخ کریں

کیڈس مکھی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کیڈس مکھی (انگریزی: Caddisfly) حشرات کے شعری پران (Trichoptera) فصیلہ سے تعلق رکھتی ہے۔ پوری دنیا میں اس مکھی کی 7،000 انواع پائی جاتی ہیں۔ کیڈس مکھی کے لاروے زیر آب رہتے ہیں اور حفاظت کے لیے اپنے گرد ریت کے ذروں، تنکوں ، کنکروں اور گھاس پھوس سے ایک خول بنا لیتے ہیں۔ ان کی خوراک سبز کائی اور دوسرے لاروے ہیں۔ ان کی لمبائی 1.5 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ یہ لاروا بتدریج نمو پا کر بالغ مکھی میں بدل جاتے ہیں۔ بالغ مکھی کا حجم 0.5 سینٹی میٹر سے 4 سنٹی میٹر تک ہوتا ہے۔ ان مکھیوں کا جسم باریک باریک بالوں سے ڈھکا ہوتا ہے۔ کیڈس مکھی اور اس کے لاروے مچھلیوں، خصوصاً ٹراؤٹ کی دل پسند غذا ہیں ۔ اسی لیے مچھلی کے شکاری انھیں شکار میں بطور چارہ استعمال کرتے ہیں۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "caddisfly". Britannica (بزبان انگریزی). Retrieved 2026-04-17.