گانگنام اسٹائل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گانگنام سٹائل (انگریزی: Gangnam Style) ایک کے پاپ (کوریائی پاپ موسیقی) کا سنگل ہے، جو جنوبی کوریائی موسیقار سائی (PSY) نے ساز کیا۔ 15 جولائی 2012 کو ریلیز ہوا، ان کے "سائی 6: (سِکس رُولز)، پارٹ وَن" نامی چھٹی سٹوڈیو ایلبم کے سب سے پہلا سنگل کے طور پر۔ جنوبی کوریا کی قومی موسیقی چارٹ "گاؤں چارٹ" پر نمبر ایک جگہ پر کھلی۔ 5 دسمبر 2012 کے وقت کے متابق، اس کی میُوزک وڈیو یُو ٹیُوب پر 88 کروڑ 90 لاکھ دفعہ دیکھی گئی ہے اور ویب گاہ کی سب سے زیادہ دیکھی ہوئی وڈیو ہے، جسٹِن بِیبر کی "بیبی" نامی سنگل سے آگے نکلنے کہ بعد۔

"گانگنام سٹائل" کا جملہ ایک کوریائی نو الفاظ سازی ہے جو سیؤل کا گانگنام ڈسٹرکٹ سے متعلق سمجھی جانے والی طرزِ زندگی کا حوالہ کرتا ہے۔ یہ گانا اور ساتھ اس کی میوزک وڈیو اگست 2012 میں دونوں وائرل ہوئے (یعنی اچانک نہایت مقبول ہو گئے) اور تب سے مقبول ثقافت پر متاثر ہوئے ہیں۔ "گانگنام سٹائل" کو درمیانی سے اچھے تبصرے دیے گئے، تعریف ملی اس کی دلکش بِیٹ کو اور سائی کا ناچ کے مذاقی حرکتوں کو، جو میوزک وڈیو میں شامل تھے اور لائو پرفارمنس میں بھی، جو مختلف جگہوں میں ہوئے، مثلاً مَیڈسن سکُؤیر گارڈن، دی ٹُوڈے شو، دی ایلن ڈجینیرس شو اور سامسنگ کے اشتہارات۔ 20 ستمبر 2012 کو "گانگنام سٹائل" کو گنیس بُک آف ورلڈ ریکارڈز کی طرف سے یُو ٹیوب کی تاریخ میں سب سے زیادہ مرتبہ 'لائک' کی گئی وڈیو تسلیم ہوئی۔ بعد میں، اس کو ایم ٹی وی یورپ میوزک اوارڈز میں، جو اُس سال کے آخری حصے میں واقح ہوئے، "بیسٹ وڈیو" کا انعام ملا۔

وڈیو کے نقل اتارنے والی اور دیگر ردِ عمل کے طور پر وڈیو بنائی گئیں، کافی مختلف گروہوں، تنظیموں اور افراد سے، ان میں شامل دی آریگن ڈَک، امریکی بحریہ کی اکَیڈمی کے افسران اور شمالی کوریائی حکومت۔ اکتوبر 2012 کے آخر میں، یہ گانا تیس ممالک کے موسیقی چارٹ کے نمبر ایک جگہ تک پہنچ گیا تھا، ان میں شامل آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، ہسپانیا اور برطانیہ۔ حالاں کہ جاپان میں اس گانے کی آمد معمولی تھی، لیکن چین کے "بائڈُو 500" ڈاؤن لوڈ فہرست کی چوٹی تک پہنچ گئی اور سرکاری کنٹرول میڈیا نے ذکر کیا کہ اس کی ایک "آسمانی دُھن" ہے۔

جسی وقت اس گانے کی مقبولیت اور ہرجائت تیزی سے بڑھتی گئی، بہت سارے سیاسی اور کاروباری سربراہوں نے اس کی ناچ کی سِگنیچر حرکتوں کا مظاہرہ کیا، ان میں شامل گُوگل کا عاملانہ صدر ایرِک شمِیٹ، برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرن اور اقوامِ متحدہ کے سکرٹری جنرل بان کی مُون، جس نے گانے کو "ایک قوّت برائے عالمی امن" قرار دیا۔ اس گانے کا سیاسی فعالیت پر اثر "گانگنام فار فرِیڈم" نامی فلم سے خصوصاً دکھایا گیا۔ یہ فلم برطانوی مجسمہ ساز انِیش کپُور نے بنائی، اظہارِ رائے کی آزادی کو فروغ دینے کے لیے اور بعد میں اس نے مختلف انسانی حقوق کے تنظیموں کا مدد حاصل کی، ان میں شامل اِنڈیکس آن سنسرشِپ اور اَیمنسٹی انٹرنَیشنل۔ اقوام متحدہ کے متابق، گانگنام سٹائل کی وجہ سے سائی ایک "بین الاقوامی سَینسیشن" بن گیا ہے۔