گرمائی انقلاب شمسی
ظاہری ہیئت
گرمائی انقلاب شمسی (انگریزی: Summer solstice) وہ زمانہ جب سورج شمال میں سب سے زیادہ دوری پر ہوتا ہے۔ ایسا گرمیوں میں 21 یا 22 جون کو ہوتا ہے۔ یہ سال کے دوران وہ لمحہ ہے جب سورج خط سرطان کے اوپر سے گزرتا ہے۔ یہ سال میں ایک بار ہوتا ہے۔
اس دن دن کا دورانیہ سب سے زیادہ اور رات سب سے کم ہوتی ہے۔ زمین کا محور جھکا ہوا ہونے کی وجہ سے جب شمالی نصف کرہ سورج کی طرف مائل ہوتا ہے تو 21 جون کے آس پاس سورج طلوع ہونے کے بعد دیر تک غروب نہیں ہوتا جس کے نتیجے میں دن طویل اور رات مختصر ہوجاتی ہے۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "ہر سال 21 جون کو دن بڑا اور رات چھوٹی کیوں ہوتی ہے"۔ Urdu Leaks۔ 21 جون 2025۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-01-08