گرمیت چودھری
ظاہری ہیئت
| گرمیت چودھری | |
|---|---|
![]() |
|
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 22 فروری 1984ء (42 سال) بھاگل پور |
| شہریت | |
| زوجہ | دیبینا بنرجی |
| عملی زندگی | |
| پیشہ | اداکار ، ٹیلی ویژن اداکار |
| IMDB پر صفحات | |
| درستی - ترمیم | |
گُرمیت چودھری (پیدائش 22 فروری 1984ء) بھارتی اداکار اور مارشل آرٹس کے ماہر ہیں جن کا تعلق بھاگل پور، بہار سے ہے۔ وہ ٹیلی ویژن سیریز ’راماین‘ (2008ء) میں رام کے کردار، ’گِیت - ہوئی سب سے پرائی‘ (2010ء–2011ء) میں مان سنگھ کُھرانہ اور ’پُنر وِوا - زندگی ملے گی دوبارہ‘ (2012ء–2013ء) میں یَش سورج پرتاپ سندھیا کے کردار کے لیے مشہور ہیں۔[1][2]
2012ء میں گرمیت نے ’جھلک دکھلا جا سیزن 5‘ میں حصہ لیا اور فاتح قرار پائے۔ انھوں نے ’نچ بلیے سیزن 6‘ اور ’فیئر فیکٹر: خطرون کے کھلاڑی سیزن 5‘ میں بھی شرکت کی اور دونوں میں پہلے رَنر اپ رہے۔ انھوں نے فلمی کیریئر کا آغاز فاکس اسٹوڈیوز کی نفسیاتی سنسی خیز اور ہیبت ناک فلم ’خاموشیاں‘ (2015ء) سے کیا۔[3]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Ramayan 2008: Gurmeet Choudhary reveals how eating olives instead of berries landed him in the hospital". The Times of India (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2020-06-16. Retrieved 2020-06-16.
- ↑ "How Gurmeet Choudhary came to Debina Bonnerjee's rescue on the sets of 'Ramayan'". The Times of India (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2020-05-24. Retrieved 2020-06-16.
- ↑ "I want to be a Bollywood star: Gurmeet Choudhary – The Times of India" (بزبان انگریزی). The Times of India. 1 Feb 2014. Archived from the original on 2018-09-11. Retrieved 2014-05-28.

