مندرجات کا رخ کریں

گرو جمبھیشور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پیدائش1451ء
پیپاسر، راجستھان بھارت
وفات1536ء
پیشہدھرم گرو، ماہر ماحولیات
وجۂ شہرتبشنوئی فرقے کا بانی
ماربل سے بنا گرو جمبھیشور کا مندر مقام، راجستھان، بھارت

گرو جمبھیشور کی ولادت راجستھان کے پیپاسر گاؤں میں 1451ء میں ہوئی تھی۔ وہ جامبھوجی کے نام سے بھی معروف ہیں ساتھ ہی بشنوئی فرقے کے بانی بھی ہیں۔ جامبھوجی ہری نام کا جاپ کرا کرتے تھے، ہری جو وشنو کا ایک نام ہے۔ گرو جمبھیشور یہ مانتے تھے کہ ہر جگہ بھگوان ہے اور وہ ہمیشہ درخت پودوں کی اور جانوروں کا احتیاط و احترام کیا کرتے تھے۔ اور وہ درخت پودوں کو جان سے زیادہ بچانے کا ہمیشہ اپدیش دیا کرتے تھے۔ جامبھوجی بشنوئی فرقے کے بانی تھے۔ جامبھوجی کی پیدائش ایک[1] راجپوت نسب کے پنوار جاتی کے خاندان میں 1451ء میں ہوئی تھی۔ ان کے والد کا نام لوہٹ جی پنوار اور والدہ کا نام ہنسا دیوی تھا۔ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے۔ جامبھوجی اپنی زدنگی کے شروعاتی 7 سالوں تک کچھ بھی نہیں بولتے تھے اور نہ ان کے چہرے پر ہنسی رہتی تھے۔ وہ 27 سال تک گلہ بانی کرتے رہے۔ گرو جمبھیشور بھگوان نے 34 سال کی عمر میں[2] بشنوئی فرقے کا قیام کیا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. History Bishnoi Village Safari, Rajasthan Tourism, Safari, Jodhpur Tourism, Safari In Jodhpur, Tourism Jodhpur, Bishnoi Village, Rural Village
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 14 جون 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مارچ 2018