مندرجات کا رخ کریں

گرگٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گرگٹ
زمانی حد: Early Miocene – موجود 26–0 ما Middle Paleocene الاصل
نمر گرگٹ
سائنسی درجہ بندی e
اقلیم: حیوانات
قوم: حبلیات
جماعت: ہوام
فصیلہ: Squamata
ذیلی فصیلہ: Iguania
تحتی فصیلہ: Acrodonta
خاندان: Chamaeleonidae
Rafinesque، 1815
جنس
  مقامی سطح پر پائے جانے والے گرگٹوں کی حدود

گرگٹ (انگریزی: Chameleon) چھپکلی نما جانور ہے جو اپنا رنگ بدلنے پر قادر ہے۔ اسی سبب اردو میں ایک محاورہ ”گِرْگِٹ کی طَرح رَنگ بَدَلْنا“ ہے۔ یہ چھپکلیوں خزندوں کے کیملیونڈی (Chamaeleonidae) خاندان کا رکن ہے۔ اس کی بروکیسیا (Brookesia) جیسی کچھ انواع 10 سینٹی میٹر جبکہ پارسن گرگٹ (Calumma parsonii) جیسی انواع 60 سینٹی میٹر تک لمبی ہو جاتی ہیں۔

بیشتر گرگٹوں کے چہروں پر نقش و نگار ہوتے ہیں۔ بالخصوص ناک اور سر پر سینگ نما ساختیں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔ گرگوں کی زیادہ تر انواع میں نر اور مادہ کی ہیئت اور جسامت میں فرق ہوتا ہے یعنی یہ انواع دو شکلہ ہوتی ہیں۔ عام طور پر نر کے سجاوٹی نمونے زیادہ مفصل اور پیچیدہ ہوتے ہیں۔ یہ بالعموم ٹڈیاں، جھینگر اور حشرات کھاتے ہیں۔ مادہ گرگٹ ریت میں گڑھے کھود کر انڈے دیتی ہے جن کی تعداد نوع کے مطابق 2 تا 80 ہو سکتی ہے۔

گرگٹ اپنی رنگت تبدیل کرنے کی خاصیت کی وجہ سے بہت مشہور ہیں۔ رنگ کی تبدیلی محض ماحول کی مطابقت کا عمل نہیں ہوتا بلکہ یہ اس کی جسمانی اور فعلیاتی حالت کا اظہار بھی ہے۔ یہ روشنی کے علاوہ درجہ حرارت کے رد عمل میں بھی رنگ بدلتا ہے۔ رنگ بدلنے کا عمل اس کی بیرونی شفاف جلد کے نیچے واقع خلیوں میں ہوتا ہے جنھیں بحیثیت مجموعی لونی مادے (Chromatophores) کہا جاتا ہے۔ ان مختلف خلیوں میں تین تا چار مختلف رنگ ہوتے ہیں۔ خلیوں کی جھلی میں آنے والی برقی تبدیلی مختلف رنگوں کے لیے الگ الگ شفافیت پیدا کرتی ہے۔ مختلف خلیوں سے آنے والی مختلف رنگوں کی جھلک بحیثیت مجموعی اس کی جلد کے رنگ کا تعین کرتی ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]