گریئرسن اعزاز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گریئرسن ایوارڈز دستاویزی فلموں کو دیا جانے والا ایوارڈ ہے۔ یہ ایوارڈ اسکاٹ لینڈ کے جان گریئرسن کے نام کے ساتھ موسوم ہے جنھوں نے برطانوی دستاویزی فلموں کا باوا آدم سمجھا جاتا ہے۔ ایسی فلموں کے لیے ڈاکومنٹری (دستاویزی) کی اصطلاح بھی جان گریئرسن کی تخلیق ہے۔[1]

گریئرسن ایوارڈز کا آغاز 1972ء میں ہوا، تب سے یہ ایوارڈ دستاویزی فلموں کے مختلف شعبوں میں ہر سال دیے جاتے ہیں۔ 2000ء میں گریئرسن ایوارڈز نے یو کے فلم کونسل کے ساتھ تعلق بڑھایا [2] جس سے ایوارڈ میں تنوع پیدا ہونے کے علاوہ اس ایوارڈ کی قدر و منزلت میں بہت اضافہ ہوا۔ اس وقت گریئرسن ایوارڈز کو دستاویزی فلموں کا آسکر ایوارڈ کا درجہ حاصل ہے۔

ایوارڈز[ترمیم]

گریئرسن ایوارڈ درجہ ذیل زمروں میں دیے جاتے ہیں۔

  • عصری مسائل پر بہترین دستاویزی فلم
  • فن سے متعلق بہترین دستاویزی فلم
  • بہترین تاریخی دستاویزی فلم
  • سائنس اور طبعی دنیا کے متعلق بہترین فلم
  • بہترین ڈراما دستاویزی فلم
  • فرنٹیر پوسٹ کی جانب سے بہترین تفریحی دستاویزی فلم
  • بہترین عالمی سینما دستاویزی فلم
  • بہترین نووارد
  • ٹرسٹی ایوارڈ

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Ann Curthoys, Marilyn Lake Connected worlds: history in transnational perspective, Volume 2004 p.151. Australian National University Press
  2. "Film Council Grierson Documentary Awards"۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 ستمبر 2017