مندرجات کا رخ کریں

گریز اناٹومی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گریز اناٹومی آف دی ہیومن باڈی
امریکی بیسویں ایڈیشن کا سرورق (1918ء)
مصنفہنری گرے
اصل عنوانAnatomy: Descriptive and Surgical
مصورہنری وان ڈائک کارٹر
ملک انگلستان
زبانانگریزی
موضوعانسانی تشریح
ناشرجان ولیم پارکر
تاریخ اشاعت
1858ء

گْرَیْز اَنَاٹُومِی انسانی جسم کی تشریح (اناٹومی) پر ایک مستند کتاب ہے جسے ہنری گرے نے تحریر کیا اور ہنری وان ڈائک کارٹر نے بصری وضاحت کی۔ یہ کتاب پہلی بار سنہ 1858ء میں لندن سے شائع ہوئی۔ اس کی کئی ترمیم شدہ اشاعتیں سامنے آ چکی ہیں اور موجودہ ایڈیشن جو بیالیسواں ہے، اکتوبر 2020ء میں شائع ہوا۔ آج بھی یہ کتاب ایک معیاری مرجع و مآنذ شمار کی جاتی ہے اور اکثر اُسے ڈاکٹروں یا اطبا کی بائبل کہا جاتا ہے۔[1]

ابتدائی اشاعتوں کے عنوانات یہ تھے: ”اَنَاٹُومِی: ڈِسْکْرِپْٹِو اَیْنْڈ سَرْجِکَل“، ”اَنَاٹُومِی آف دِی ہِیُوْمَن بَاڈِی“ اور ”گْرِیْز اَنَاٹُومِی: ڈِسْکْرِپْٹِو اَیْنْڈ اَپْلَائِیْڈ“۔ تاہم وقت کے ساتھ یہ کتاب عام طور پر ”گریز اناٹومی“ کے نام سے مشہور ہو گئی اور بعد کی اشاعتوں کا یہی عنوان رکھا گیا۔ یہ کتاب انسانی جسم کی ساخت اور فنِ طب میں اس کے عملی استعمال پر ایک نہایت اثر انگیز اور قابلِ قدر تصنیف سمجھی جاتی ہے۔

اردو ترجمہ

[ترمیم]

سنہ 1930ء کی دہائی میں میر عثمان علی خاں آصف سابع کے حکم پر جامعہ عثمانیہ حیدرآباد دکن نے اس کتاب کا ”تشریح (اناٹمی)“ کے عنوان سے ترجمہ کر کے مختلف اجزا میں شائع کیا۔ اس کتاب کے بعض اجزا کا ترجمہ حکیم محمد کبیر الدین نے بھی کیا۔ یہ مترجم کتاب مختلف حصوں میں غالباً سنہ 1931ء سے سنہ 1935ء تک شائع کی گئی۔

اس کے بعض اجزا ریختہ ڈاٹ آرگ پر موجود ہیں۔[2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Susan Standring, Gray's Anatomy (بزبان انگریزی) (42nd ed.), Elsevier
  2. "ہنری گرے کی کتابیں"۔ ریختہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-06-11