مندرجات کا رخ کریں

گرینڈ تھیفٹ آٹو 3

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Grand Theft Auto III

ڈویلپر ڈی ایم اے ڈیزائن[a]
ناشر راکسٹار گیمز       
پروگرامر
  • اوبی ورمیج
  • ایڈم فولر
مصنف
پروڈیوسر لیسلی بینزی
فنکار ایرون گاربٹ
کمپوزر
  • Craig Conner
  • Stuart Ross
سلسلہ گرینڈ تھیفٹ آٹو
انجن رینڈر ویئر
پلیٹ فارم
تاریخ اجرا
23 اکتوبر 2001
صنف ایکشن ایڈونچر
طرز ایک کھلاڑی
ESRB:  ویکی ڈیٹا پر (P852) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

گرینڈ تھیفٹ آٹو III ایک 2001 کی ایکشن ایڈونچر گیم ہے جسے ڈی ایم اے ڈیزائن نے تیار کیا اور اسے راکسٹار گیمز نے شائع کیا تھا۔ یہ 1999 کے گرینڈ تھیفٹ آٹو 2 کے بعد، گرینڈ تھیفٹ آٹو سلسلے میں تیسرا اہم اندراج ہے اور مجموعی طور پر پانچویں قسط ہے۔

افسانوی لبرٹی سٹی (نیویارک سٹی پر ڈھیلے انداز میں مبنی) کے اندر قائم، یہ کہانی ایک خاموش مرکزی کردار کلاڈ کے گرد گھومتی ہے، جسے ایک ڈکیتی کے دوران اس کی گرل فرینڈ مرنے کے لیے چھوڑ دیتی ہے جس کے بعد وہ بدلہ لینے کی جستجو کا آغاز کرتا ہے جس کی وجہ سے وہ جرائم، منشیات، گینگ وار اور بدعنوانی کی دنیا میں الجھ جاتا ہے۔

کہانی

[ترمیم]

2001 میں لبرٹی سٹی میں ایک معمولی مجرم "کلاڈ" (انگریزی:Claude) اپنی گرل فرینڈ کیٹالِینا (انگریزی:Catalina) کے ساتھ بینک ڈکیتی کے بعد بینک سے فرار ہو رہا ہوتا ہے۔ میگوئل جو کولمبین کارٹل گینگ کا رکن تھا وہ اُن کا گاڑی میں انتظار کر رہا تھا۔ باہر نکلتے ہوئے کیٹالِینا کلاڈ کو دھوکا دیتی ہے اور اُسے گولی مار دیتی ہے۔ کلاڈ گولی کے لگنے سے زندہ بچ جاتا ہے لیکن اُسے پولیس گرفتار کر لیتی ہے۔ جب پولیس کی گاڑیاں پورٹلینڈ آئیلینڈ کے پُل کو پار کر رہی ہوتی ہیں تبھی کولمبین کارٹل گینگ اُن پر حملہ کر دیتا ہے اور وہ ایک بوڑھے آدمی کو فرار کروا لیتے ہیں اور پُل کو تباہ کر دیتے ہیں جس سے پورٹلینڈ ائیلینڈ پورے شہر سے کٹ جاتا ہے اور اُس تک شہر سے رسائی بند ہو جاتی ہے۔ اِسی موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کلاڈ فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ اپنے فرار کے دوران، کلاڈ دھماکا خیز مواد کے ماہر اور ساتھی مجرم 8-بال (گرو) سے دوستی کرتا ہے جو کلاڈ کو پناہ دیتا ہے اور اسے کام کے لیے لیون مافیا کے خاندان سے ملواتا ہے۔ 8-بال کلاڈ کو لوئیجی سے ملواتا ہے۔ کلاڈ اُس کے لیے کچھ مشن بھی کرتا ہے۔ لوئیجی کا ایک آرڈر ہوتا ہے جس میں اسے جوائے کی طوائف کو اُس کے گیراج تک چھوڑنا ہوتا ہے۔ اس مشن کی وجہ سے کلاڈ جوائے لونی کا بھی اہتماد جیت لیتا ہے۔

اس کے بعد کلاڈ فوریلی فیملی کے خلاف لڑنے میں جوائے کی مدد کرتا ہے۔ جوائے کی مدد کرنے سے کلاڈ کو ٹونی کِپریانی کے بارے میں معلوم ہوتا ہے اور کلاڈ ٹونی کے ساتھ کام کرنے لگ جاتا ہے۔ اب وہ لیونی فیملی کے رہنما سیلوٹوری لیونی سے ملتا ہے۔ سیلوٹوری کلاڈ کو اپنی بیوی ماریا کا ڈرائیور بنا دیتا ہے اور ماریا اُسے پسند کرنے لگتی ہے۔ سیلوٹوری کلاڈ کو بتاتا ہے کہ کارٹیل گینگ لبرٹی سٹی میں اپنی توسیع کے لیے فنڈز فراہم کرنے کے لیے سپینک SPANK نامی ایک نئی اسٹریٹ ڈرگ بنا کر فروخت کر رہا ہے۔ وہ کلاڈ کو ایک بارٹینڈر کرلی باب، جو اس ڈرگ کو خریدنے والا ہے اور کارٹیل گینگ کو لیونی فیملی کی خفیہ معلومات دینے والا ہے، کا پیچھا کرنے کو کہتا ہے۔ اُس کا پیچھا کر کے کلاڈ کو پتا چلتا ہے کہ کیٹالِینا اور میگوئل اب کارٹیل گینگ کے لیڈرز بن چکے ہیں۔ کلاڈ کرلی باب کو تو مار دیتا ہے لیکن کیٹالِینا اور میگوئل وہاں سے بچ کر نکل جاتے ہیں۔ پھر سیلوٹوری کے حکم پر کلاڈ اور 8-بال مل کر کارٹیل کی کشتی کو تباہ کرتے ہیں جس میں بہت ساری غیر قانونی ڈرگ سپینک کی سپلائز تھیں۔ اب سیلوٹوری کلاڈ کو حکم دیتا ہے کہ اس کی گاڑی میں بہت سے قتل کے ثبوت ہیں اور کلاڈ نے اس گاڑی کو کریش کرنا ہے تاکہ وہ ثبوت مٹ جائیں۔ جیسے ہی کلاڈ اُس گاڑی کو لینے پہنچتا ہے تو ماریا اُسے بتاتی ہے کہ یہ ایک جال ہے اور اُس گاڑی میں بم ہے۔ ماریا کہتی ہے کہ اُس نے سیلوٹوری کو بتایا تھا کہ وہ کلاڈ کو چاہنے لگی ہے جس کی وجہ سے سیلوٹوری کلاڈ کو مارنا چاہتا ہے۔ اب وہ کلاڈ کو اپنی ایک دوست اسوکا سے ملواتی ہے جو یاکوزا گینگ کی لیڈر ہوتی ہے۔ کلاڈ یاکوزا گینگ کے لیے کام کرنے لگتا ہے۔ اسوکا کلاڈ کو کہتی ہے کہ اُسے ثابت کرنا ہوگا کہ اُس کے لیونی فیملی سے کوئی تعلقات نہیں ہیں۔ اس وجہ سے کلاڈ سیلوٹوری کو مار دیتا ہے۔ اسوکا کلاڈ کو اپنے بھائی کینجی اور ایک کرپٹ پولیس افسر رے سے ملواتی ہے۔ کلاڈ کینجی کے ساتھ بھی کافی مشنز کرتا ہے۔ اس بات کو راز رکھنے کے لیے کہ وہ یاکوزا گینگ کے ساتھ کام کرتا ہے اُسے رے کے بھی مشنز کرتا ہے۔

پھر رے کلاڈ کو ڈونلڈ لَوْ کے بارے میں بتاتا ہے جو ایک ارب پتی ہے۔ کلاڈ اُس کے لیے کام کرنے لگ جاتا ہے۔ وہ ڈونلڈ کے لیے اُسی بوڑھے آدمی کو بچاتا ہے جسے شروعات میں کارٹیل گینگ کے لوگوں نے پولیس کی حراست سے فرار کرایا تھا۔ پھر ڈونلڈ لو کلاڈ کو بتاتا ہے کہ اگر اُسے اپنے کاروبار میں منافع کرنا ہے تو اُس کے لیے انھیں ریل اسٹیٹ کی قیمتیں پورے شہر میں کم کرنی ہوں گی۔ اِس کے لیے وہ یاکوزا اور کارٹیل گینگ کے درمیان جنگ شروع کروایں گے۔ اِس کو ممکن کرنے کے لیے کلاڈ اسوکا کے بھائی کینجی کو کارٹیل گینگ کے کپڑوں میں مار دیتا ہے تاکہ اسوکا کو لگے کہ کارٹیل گینگ والوں نے اُسے مارا ہے اور اُن کے درمیان ایک جنگ شروع ہو جائے۔

کلاڈ ایک مشن پر ایک تعمیراتی جگہ پر جاتا ہے اور وہاں اُسے کیٹالِینا اور میگوئل ملتے ہیں۔ کلاڈ دونوں کو مارنے کی دھمکی دیتا ہے اور اپنا بریف کیس چھوڑنے کو کہتا ہے۔ کیٹالِینا وہاں میگوئل کو دھوکا دیتی ہے اور اُس کو گولی مار کر وہاں سے بھاگتی ہے۔ میگوئل گولی لگنے سے زندہ بچ جاتا ہے لیکن کیٹالِینا بھاگ جاتی ہے۔ پھر وہاں اسوکا آتی ہے اور اُسے لگتا ہے کہ کارٹیل گینگ نے ہی اس کے بھائی کو مارا تھا۔ اس لیے وہ میگوئل کو پیٹنے لگتی ہے تاکہ وہ اس سے اور زیادہ معلومات نکلوا سکے۔

جب کلاڈ ڈونلڈ کے پاس جاتا ہے تو اسے پتا لگتا ہے کہ ڈونلڈ اور بوڑھا آدمی دونوں بھاگ چکے ہیں اور کہیں غائب ہو گئے ہیں۔ جب وہ واپس اسوکا اور میگوئل کے پاس آتا ہے تو دیکھتا ہے کہ دونوں ہی مرے پڑے ہیں۔ وہاں ایک خط پڑا ہوتا ہے جو کیٹالِینا نے وہاں چھوڑا ہوتا ہے۔ کیٹالِینا لکھتی ہے کہ اُس نے اسوکا اور میگوئل کو مار دیا ہے اور ماریا کو اغوا کر لیا ہے۔ وہ تاوان میں پانچ لاکھ مانگتی ہے جو کلاڈ کو کارٹیل مینشن میں آکر دینی ہوگی۔ کلاڈ پانچ لاکھ لے کر پہنچ جاتا ہے لیکن وہ بھی ایک جال ہوتا ہے۔ وہ ماریا کو تو چھوڑ دیتی ہے لیکن کلاڈ کو اپنے آدمیوں کے بیچ مرنے کو چھوڑ دیتی ہے۔ کلاڈ بڑی چالاکی سے وہاں سے نکل جاتا ہے اور کیٹالِینا کا پیچھا کرتا ہے۔ کیٹالِینا ہیلی کاپٹر میں بھاگتی ہے لیکن کلاڈ اُس کا پیچھا کرتا ہے۔ کیٹالِینا کے آدمی ایک جگہ پر اس کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں۔ کلاڈ ایک ایک کرکے اُن سب کو مارتا ہے۔ آخر میں وہ کیٹالِینا کے ہیلی کاپٹر کو ایک راکٹ لانچر سے گراتا ہے جس سے ہیلی کاپٹر تباہ ہو جاتا ہے اور کیٹالِینا مر جاتی ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]