گستاوو پیترو
| گستاوو پیترو | |
|---|---|
| (ہسپانوی میں: Gustavo Francisco Petro Urrego) | |
| مناصب | |
| | |
| برسر عہدہ 7 اگست 2022 – 7 اگست 2026 | |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 19 اپریل 1960ء (66 سال) ثیینیگا دے اورو |
| رہائش | بوگوتا [2][3] |
| شہریت | |
| تعداد اولاد | 6 [6] |
| عملی زندگی | |
| مادر علمی | یونیورسٹی آف سالامانکا (–1995)[7] |
| پیشہ | سیاست دان [8]، ماہر معاشیات [8]، مصنف ، ماہر ماحولیات ، ناظم شہر [8] |
| مادری زبان | ہسپانوی |
| پیشہ ورانہ زبان | ہسپانوی |
| عسکری خدمات | |
| لڑائیاں اور جنگیں | کولمبیا تنازع |
| دستخط | |
| ویب سائٹ | |
| ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
| درستی - ترمیم | |
گُستاوو فرانسیسکو پیترو اوریگو (ہسپانوی: Gustavo Francisco Petro Urrego؛ پیدائش: 19 اپریل 1960ء) کولمبیا کے سیاست دان ہیں جو 2022ء سے ملک کے پینتیسویں اور موجودہ صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حلف برداری کے موقع پر وہ کولمبیا کی حالیہ تاریخ کے پہلے بائیں بازو صدر بنے۔
17 برس کی عمر میں پیترو نے گوریلا گروپ انیسویں اپریل موومنٹ (ایم 19) میں شمولیت اختیار کی۔ سترہ برس بعد یہ گروپ ایک سیاسی جماعت ”ایم 19 ڈیموکریٹک الائنس“ میں بدل گیا۔ پیترو نے سیپاگیرا (Zipaquirá) کی کونسل میں رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ 1985ء میں انھیں ایم 19 سے وابستگی کے باعث فوج نے گرفتار کر لیا۔ تاہم کولمبیا کی حکومت اور ایم 19 کے درمیان امن معاہدے کے بعد وہ رہا ہوئے اور 1991ء کے پارلیمانی انتخابات میں ایوان نمائندگان کے رکن منتخب ہوئے۔ کچھ برس بعد وہ 2006ء کے کولمبیائی پارلیمانی انتخابات میں الٹرنیٹو ڈیموکریٹک پول (پی ڈی اے) کی جانب سے سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والوں میں دوسرے نمبر پر رہے۔ 2009ء میں انھوں نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے سینیٹ کی نشست سے استعفا دیا لیکن 2010ء کے صدارتی انتخابات میں چوتھے نمبر پر رہے۔ 2011ء میں وہ بوگوتا کے میئر منتخب ہوئے اور 2015ء تک اس منصب پر فائز رہے۔
پی ڈی اے کے رہنماؤں سے نظریاتی اختلافات کے باعث پیترو نے ”ہیومین کولمبیا“ کے نام سے ایک نئی تحریک قائم کی تاکہ دوبارہ بوگوتا کی میئرشپ کے لیے مقابلہ کر سکیں۔ 30 اکتوبر 2011ء کو وہ مقامی انتخابات میں میئر منتخب ہوئے اور 1 جنوری 2012ء کو منصب سنبھالا۔ 2018ء کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں انھوں نے 25 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے دوسرا نمبر حاصل کیا مگر 17 جون کو ہونے والے رن آف میں شکست کھا گئے۔ بعد ازاں 19 جون 2022ء کو صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں انھوں نے رودولفو ہیرناندیز سواریز کو شکست دے کر کولمبیا کے صدر کا منصب حاصل کیا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ بنام: Gustavo Francisco Petro Urrego — مذکور بطور: Presidente de Colombia — اخذ شدہ بتاریخ: 12 اگست 2022
- ↑ https://www.youtube.com/watch?v=p3t9tCLTc7s
- ↑ https://www.kienyke.com/politica/gustavo-petro-a-punto-de-perder-su-casa-de-bogota
- ↑ https://www.lafm.com.co/politica/gustavo-petro-dice-que-es-italiano-y-no-necesita-visa-estados-unidos
- ↑ https://www.semana.com/confidenciales-semanacom/articulo/petro-dice-que-tiene-ciudadania-italiana-y-no-necesita-visa-a-usa/593474
- ↑ https://www.elcolombiano.com/colombia/asi-son-los-hijos-y-la-familia-de-petro-JM18368706
- ↑ https://www.semana.com/nacion/articulo/gustavo-petro-no-acredita-estudios-de-posgrado/470625
- 1 2 3 عنوان : Gemeinsame Normdatei — جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/130825948 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 اپریل 2026 — اجازت نامہ: CC0

