گلاب دیوی چیسٹ ہسپتال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
گلاب دیوی چیسٹ ہسپتال
Gulab Devi Chest Hospital
جغرافیہ
مقامفیروزپور روڈ، لاہور، پنجاب، پاکستان،
تنظیم
ہسپتال کی قسمنیم-نجی tertiary care
الحاق یونیورسٹیفاطمہ جناح میڈیکل کالج اور کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان
خدمات
بستر1500
تاریخ
قیام1934 از لالہ لاجپت رائے
روابط
دیگر روابطلاہور میں ہسپتالوں کی فہرست

گلاب دیوی چیسٹ ہسپتال (انگریزی: Gulab Devi Chest Hospital) فیروزپور روڈ، لاہور، پنجاب، پاکستان میں ایک 1،500 بستر کا خصوصی طور پر امراض سینہ کا نیم نجی ہسپتال ہے۔ اسے 1934ء برطانوی ہند کے سیاست دان لالہ لاجپت رائے نے اپنی والدہ گلاب دیوی کی یاد میں بنوایا جن کی وفات تپ دق سے ہوئی تھی۔

لالہ لاجپت رائے (ہندوستان کے مشہور اور معروف انقلابی لیڈر اور تحریکِ آزادیِ ہند کے مجاہد، مدیر) کی والدہ گلاب دیوی ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئیں، تو لالہ نے اپنی والدہ کی بیماری کو بہت محسوس کیا اور چاہا کہ آئندہ نسلوں کے لیے اس بیماری سے بچاؤ کا سلسلہ ہونا ضروری ہے۔ لہٰذا انہوں نے 1927ء میں اپنی والدہ کے نام سے ایک ٹرسٹ بنایا۔ حکومت نے دس ایکڑ اراضی عطیہ کی۔ چالیس ایکڑ اراضی حکومت سے سولہ ہزار روپے کے عوض خریدی گئی۔ 1931ء میں تعمیر شروع ہوئی اور چار سال کے عرصے میں عمارت پایۂ تکمیل کو پہنچی۔ 17 جولائی 1934ء کو مہاتما گاندھی نے اس ہسپتال کا افتتاح کیا۔ آزادی کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح 6 نومبر 1947ء کو یہاں تشریف لائے۔ یہ ہسپتال آج بھی فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک کے نزدیک واقع ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

(کتاب لَہور، لَہور ہے از عبدالمنان ملک صفحہ نمبر 126 سے انتخاب)

بیرونی روابط[ترمیم]