گلریز اختر
| گلریز اختر | |
|---|---|
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 2 فروری 1943ء [1] راولپنڈی |
| تاریخ وفات | 31 اکتوبر 2021ء (78 سال)[2] |
| شہریت | |
| عملی زندگی | |
| پیشہ | ہاکی کھلاڑی |
| کھیل | فیلڈ ہاکی |
| درستی - ترمیم | |
گلریز اختر (2 فروری 1943ء-1 نومبر 2021)ء ایک پاکستانی فیلڈ ہاکی کھلاڑی تھے۔ وہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں محمد امین اور امینہ کے ہاں پیدا ہوئے۔ ان کے والد پیشے کے لحاظ سے وکیل تھے۔ وہ تین بھائیوں اور چار بہنوں میں سے چوتھے نمبر پر تھے۔ 1950 میں پاکستان فیلڈ ہاکی ٹیم کے رکن اپنے چچا محمد نصیب اور پڑوسی اور خاندانی دوست نصیر بندا سے متاثر ہو کرتینوں بھائیوں جاوید اختر، پرویز اختر اور گلریز اختر نے مقامی کھیل کے میدان میں باقاعدگی سے فیلڈ ہاکی کھیلنا شروع کیا۔ ان کے بڑے بھائیوں میں سے ایک پرویز اختر بھی پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھلاڑی بن گئے۔ تاہم، گلریز اختر نے سب سے زیادہ چمکتے ہوئے گول کرنے والے پاکستان کے پہلے لیفٹ ہاف بن گئے۔ ان کے کیریئر کا اختتام بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں تین طلائی تمغوں کے ساتھ ہوا۔ انھوں نے میکسیکو سٹی میں 1968ء کے گرمائی اولمپکس میں اپنا پہلا طلائی تمغا جیتا۔ [3] گلریز اختر نے ریٹائرمنٹ کی حاصل کرنے سے پہلے پاکستان کسٹمز میں خدمات انجام دیں۔ وہ ہاکی کے مقابلوں میں سرگرم رہے اور بعض اوقات معروف رسالوں اور اخبارات میں لکھتے تھے۔
وفات
[ترمیم]وہ 31 اکتوبر 2021 کو 78 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے اور وہیں دفن ہوئے۔[4]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Sports-Reference.com Olympic athlete ID (archived): https://www.sports-reference.com/olympics/athletes/ak/gulraiz-akhtar-1.html — بنام: Gulraiz Akhtar — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ https://www.thenews.com.pk/tns/detail/906534-one-of-pakistans-greatest
- ↑ "Gulraiz Akhtar"۔ Sports-Reference.com۔ سپورٹس ریفرنس۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-05-17
- ↑ "One of Pakistan's greatest"۔ 7 نومبر 2021
- 1943ء کی پیدائشیں
- 2 فروری کی پیدائشیں
- 2021ء کی وفیات
- 31 اکتوبر کی وفیات
- Pages using national squad without team link and with an atypical sport
- اولمپک میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ہاکی کے کھلاڑی
- ایشیائی کھیل 1970ء کے فیلڈ ہاکی کھلاڑی
- ایشیائی کھیل 1970ء میں تمغا یافتگان
- ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغا یافتگان پاکستانی
- پاکستان کے اولمپک طلائی تمغا یافتگان
- پاکستانی ہاکی کے مرد کھلاڑی
- راولپنڈی کے فیلڈ ہاکی کھلاڑی
- ہاکی میں اولمپک تمغا یافتگان
- ہاکی میں ایشیائی کھیل تمغا یافتگان
- 1968ء گرمائی اولمپکس میں تمغا یافتگان
- 1968ء گرمائی اولمپکس میں شریک ہاکی کھلاڑی
- پاکستانی شخصیات
- اولمپک مسابق برائے پاکستان
- ایشیائی کھیلوں میں شریک پاکستانی کھلاڑی