گلزار ملک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گلزار ملک (گلزار احمد) (ولادت 1970ء) فیصل آباد افسانے اور ناول کا اہم نام ہے وہ ایک فطری کہانی کار ہے ان کی تحریریں شرق و غرب کے جدید رحجانات کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان کی تخلیقات برصغیر کے تمدن‘ تہذیب و ثقافت کے عمیق پہلو ؤ ں کا احا طہ کرتی ہیں جو ان کے ادب کے وسیع تر مطالعے اور وابستگی کا اظہاریہ کہی جا سکتیں ہیں۔ گلزار کے فکر وفن کا عمومی جائزہ آسان نہیں کیونکہ وہ زبان کی سطح پر بھی‘ کہانی پن میں اور کردار نگاری کے سلسلہ میں بھی بہت سے تجربات کرتا دکھائی دیتا ہے یوں وہ اپنے ہم عصر میں انفرادی اور ایک الگ پہچان رکھنے والا تخلیق کار ہے۔ علمی سطح پر الفاظ کا چناؤ‘ جملوں کی بنت‘ کرافٹنگ‘ کردار نگاری‘ ماحول اور جزئیات نگاری‘ سمبل ازم‘ دھرتی سے وابستگی‘ اجداد کے ادبی ورثے سے آگاہی اور جدید رحجانات ان کی تحریروں کا خاصہ ہیں۔ اتنی ساری خوبیوں کا ایک ہی جگہ یکجا ہو جانا بذات خود ایک طر ح سے تعجب انگیز ہے ۔ خصوصا شرق و غرب کے جدید رحجانات اور جملہ جزئیات پر نگاہ رکھنا‘ نادر و بدیع کام ہے جو ان کے ناول ”صدی کی آخری محبت“ کا خاصہ ہے ان کے ہاں یہاں فطرت کی بو قلمونی اور مادی رنگا رنگی کی تصویریں موجود ہیں تو وہیں اسلامی علمی ورثہ‘ تصور عقل و عشق اور تصوف کی حقیقی روح کا منظر نامہ بھی مقصود ہے۔

گلزار نے اپنی تحریر میں ہمارے اردگرد بکھرے مسائل‘ زندگی کے متنوع رنگ وروپ‘ تلخیاں‘ خوشیاں اور زندگی کے مادی اور فلسفیانہ رخ کو قلم بند کیا ہے اس نے سوچ سمجھ کر قلم اٹھایا ہے اور جب آپ اس کی تحریروں کا بغور مطالعہ کرتے ہیں تو آپ جان جاتے ہیں کہ وہ فقط ادب تخلیق نہیں کر رہا بلکہ انسانی زیست کا نو حہ گر ہے جو اپنی تحریروں سے ایک بامعنی مقصدیت کا پر چار چاہتا ہے وہ کہانی کے ساتھ ساتھ کردار کے ظاہری اور باطنی اوصاف اور ان سے وابستہ عوامل کا بھی احاطہ کرتا ہے گو یہ محنت طلب کام ہے لیکن گلزار نے اسے بڑی خوبی سے نبھایا ہے۔ اس نے جہاں حال میں زندگانی کرتے انسانوں کے مسائل کو موضوع بنایا ہے وہیں ماضی کے انسان کی محرومیا ں‘ اچھائیوں‘ برائیوں اور مشقت کا بھی ذکر کیا ہے اس کی تحریروں میں ایک نرالی اور انفرادی زند گانی کا عکس کسی پورٹریٹ کی مانند موجود ہے۔۔۔ لفظی تصویریں۔ موسموں کا تغیر وتبدل‘ تیرتے بادلوں کا حسن‘ ڈوبتے سورج کی سرخی‘ چڑیوں کی چہچہاہٹ‘ دیہاتی منظر نگاری‘ کھیت کھلیا ن اور اس سے وابستہ انسانوں کی زندگی جو بیک وقت قاری کو علم تفریح اور مطالعہ فراہم کرنے کا باعث ہیں وہ فن برائے ز ندگی کا قائل ہے اور ادب کو زندگی آمیز قبا پہنانے کے لیے ہر وقت اور مسلسل کوشاں ہے اور یہی تحقیق و تجسس ان کے فنی تشخص کی شناخت ہے۔

نام گلزا ر احمد

قلمی نام گلزار ملک

پیدائش 3 جون 1970 فیصل آباد

ایڈریس گلزار ملک کسٹم ہاوس ڈرائی پورٹ فیصل آباد

فون 03336595671

تخلیقات

(1)

(1) آزادی کے لیے ایک مزدور کی موت (افسانوی مجموعہ) [1]

بار اول (2001) ہم خیال پبلیشرز

( 2 ) سیکنڈ ایڈیشن (2005) مثال پبلیشرز

(3) داستان سوشل میڈیا پیج ویب گاہ (2017)

(2) (1) آگ (افسانوی مجموعہ) (2006)مثال پبلیشرز فیصل آباد[2]

( 2) داستان سوشل میڈیا پیج ویب گاہ (2017)

(3) (1) کڑی جہڑی ندی سی (افسانوی مجموعہ پنجابی) پنجابی

وسیب لاہور(2008)

( 2 ) پنجند سوشل میڈیا ویب گاہ (2018)

(3) ایپل سٹور سوشل میڈیا ویب گاہ (2018)

(4) اندھوں کی بستی میں محبت (افسانوی مجموعہ) (2011مثال پبلیشرز[3]

فیصل آباد

(5) (1) صدی کی آخری محبت (ناول) (2015) فکشن ہاوس لاہور [4]

بار اول

(2) سیکنڈ ایڈیشن (2018) مثال پبلیشرز فیصل آباد

(3) پنجند سوشل میڈیا ویب گاہ (2018)

(4) ا یپل سٹور سوشل میڈیا ویب گاہ (2018)

(5) داستان سوشل میڈیا پیج ویب گاہ (2017)

(6) ”صدی کی آخری محبت“ سوشل میڈیا پیج (2019)

(6) محبت سمندر اور وہ (افسانوی مجموعہ) (2018) بک ٹائم کراچی

(7) (1) گرتے ہوئے پیڑوں کی سرگزشت (افسانوی مجموعہ) (2018)

کتاب پبلیکیشن لاہور

(2) پنجند سوشل میڈیا ویب گاہ (2018)

(3) ایپل سٹور سوشل میڈیا ویب گاہ (2018)

(8) ”جاگ“ پنجابی کتابی سلسلہ ۔ جلد اول۔شمارہ 1

(9) مزید تین ناول (1) گمشدہ میراث فکشن ہاوس لاہور‘ (زیر طباعت ہیں)

(10) (2) ریاست (زیر طباعت ہیں)

(11) (3) برباد ہوتی دنیا مثال پبلیشرز فیصل آباد (زیر طباعت ہیں)

۔۔ ”برفیلہ دور“ الکلام (کتابی سلسلہ) فیصل آباد۔ جلد1۔شمارہ 1۔ پیج 176-

180) (جولائی2003ء

”گل شدہ شمعوں کا نوحہ“ حریم ادب (کتابی سلسلہ)۔بورے والا۔ جلد3۔ شمارہ (86-88) 3 جولائی تااگست سنہ 2005ء

”روشنی چرانے والا“ سہ ماہی الز بیر بہاول پور۔جلد48۔ شمارہ2-3 - پیج ) 257-263 ) 2007 ء

”روشنی چرانے والا“ سہ ماہی ادبیات (خصوصی شمارہ)۔ اسلام آباد۔ جلد18۔ شمارہ)79/80- 257-263 ) اپریل تا ستمبر

سنہ 2008ء

”ہمزاد“ افرینش (کتابی سلسلہ) فیصل آباد۔ جلد1۔شمارہ 1۔ پیج 176-180) (جولائی2003ء

”کارو کاری“ الکلام (کتابی سلسلہ) فیصل آباد۔ جلد2۔شمارہ2۔ پیج 191-198) (جنوری 2004

”صدر کی لڑکی“ مکالمہ۔ کتابی سلسلہ 61۔ہم عصر اردو افسانہ نمبر شمارہ6 1۔ پیج 873-868) (جولائی2006 ء تا دسمبر 2007ء

” جنونی“ فن زاد۔سہ ماہی(کتابی سلسلہ) سرگودھا۔ شمارہ6 1۔ پیج 873-868) (جولائی2006 ء تا دسمبر 2007ء

”دھرتی“ معاصر انٹر نیشنل سہ ماہی لاہور۔ شمارہ6 1۔ پیج 873-868) (جولائی2006 ء تا دسمبر 2007ء

” اندھوں کی بستی میں محبت “ معاصر انٹر نیشنل سہ ماہی لاہور۔ شمارہ6 1۔ پیج 873-868) (جولائی2006 ء تا دسمبر 2007ء

”باسی ہنڈیا“ اردو سخن سوشل ویب گاہ۔ 52 اگست (http://www.urdusukhan.com/3007)2011

”غلام آباد“ اردو سخن سوشل ویب گاہ۔ 12 اکتوبر 2011 (http://www.urdusukhan.com/3211)

”ٖفرشتہ“ سہ ماہی الز بیر بہاول پور۔جلد48۔ شمارہ2-3 - پیج ) 257-263 ) 2007 ء

”اک فانی انسان کی کتھا“ گرداب۔ ادبی بیٹھک۔2019 تخلیق نمبر 8۔23 جنوری 2019ء

https://web.facebook.com/groups/girdaab/permalink/2267227603490527/

”فیچیرسٹک مائیکروف ایک نوٹ“ انہماک۔ سوشل پیج 1 نومبر 2018https://web.facebook.com/groups/1761380100749882/permalink/2350552365165983/

”دیوی“ انہماک۔ سوشل پیج 42 ستمبر 2018web.facebook.com/groups/1761380100749882/permalink/2329454233942463/

12)) گلزار ملک پنجابی مجلہ ”جاگ“ کی ادارت کرتے ہیں اور اردو لٹریری میگزین ”الکلام“ یاسمین لٹریری فارم اور تمثیل گر سے وا بستہ ہیں

سوشل میڈیا پر پیج ”داستان“ کی ادارت کرتے ہیں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں آپ کے افسانوں پر ایم۔ اے لیول کا تحقیقی کام ہوچکاہے

ٖٗ

(جاری)

  1. استشهاد فارغ (معاونت) 
  2. استشهاد فارغ (معاونت) 
  3. استشهاد فارغ (معاونت) 
  4. استشهاد فارغ (معاونت)