مندرجات کا رخ کریں

گلنار بیگم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گلنار بیگم (1942ء تا 1 اکتوبر 1995ء) نامور پشتون گلوکارہ تھیں۔ وہ کنڑ میں پیدا ہوئیں اور ان کے والد کا نام حاجی روح اللہ شینواری تھا۔ ان کی شادی بنوں میں ایک دوسری گلوکارہ گوہر شاد کے بھائی سے ہوئی تھی۔ گلنار بیگم کی آواز دلکش اور اثر انگیز سمجھی جاتی تھی۔ چونکہ ان کا خاندان پشتونوں کے معزز گھرانوں میں شمار ہوتا تھا اس لیے انھوں نے کبھی عوام کے سامنے اپنا چہرہ ظاہر نہیں کیا۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ↑ امجد علی سحاب (20 فروری 2019)۔ "گلنار بیگم، فن اور شخصیت"۔ باخبر سوات۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-04-30