گل بنفشہ
Appearance
گل بنفشہ ایک پھولدار پودے کی قسم ہے جو خاندان وائیولاسی(Violaceae) سے تعلق رکھتا ہے اور یوریشیا کا مقامی پودا ہے۔ یہ ایک چھوٹا، سخت جان اور دائمی جڑی بوٹی نما پودا ہے جسے عام طور پر جنگلی بنفشہ (wood violet)، میٹھا بنفشہ (sweet violet)، انگلش بنفشہ (English voilet)، عام بنفشہ (Common violet)، فلورسٹ کا بنفشہ (florist's violet) یا باغیچہ بنفشہ (garden violet) کہا جاتا ہے۔ اس کا سائنسی نام وائیولا اوڈوریٹا (Viola odorata) ہے۔