گنجا عقاب
| گنجا عقاب | |
|---|---|
| الاسکا، امریکا میں اڑان بھرنے کی حالت میں ایک گنجا عقاب | |
| ییلو اسٹون نیشنل پارک میں ایک گنجے عقاب کی ریکارڈنگ | |
| بقا کی صورت حال | |
| سائنسی درجہ بندی | |
| اقلیم: | حیوانات |
| قوم: | حبلیات |
| جماعت: | Aves |
| فصیلہ: | Accipitriformes |
| خاندان: | Accipitridae |
| جنس: | Haliaeetus |
| نوع: | H. leucocephalus
|
| دہرا نام | |
| Haliaeetus leucocephalus (کارل لینیس، 1766)
| |
| ذیلی انواع | |
| |
| گنجے عقاب کی حدود
نسل کش مقامی
نسل کش گرمائی مہمان
سرمائی مہمان
مہاجر
ستارہ: حادثاتی آمد | |
| ہم نام | |
Falco pygargus Daudin, 1800 (nec Linnaeus) Falco ossifragus Shaw, 1809 (nec Linnaeus)
| |
گنجا عقاب یا سفید سر والا عقاب (انگریزی: Bald eagle، سائنسی نام: (Haliaeetus leucocephalus) بڑی جسامت کا شکاری پرندہ ہے۔ یہ امریکا کا قومی پرندہ ہے۔[4] ایک بالغ گنجے عقاب کی لمبائی 75 سے 90 سینٹی میٹر [30 سے 35 انچ] تک ہوتی ہے۔ اس کے پروں کا پھیلاؤ 2 میٹر [6.6 فٹ] اور وزن 3.5 سے 6.5 کلوگرام [7.7 سے 14.3 پاؤنڈ] کے درمیان ہوتا ہے۔ اس کی اوسط عمر 30 سال ہے۔ اس کی نظر بہت تیز ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ انتہائی بلندیوں سے اپنے شکار کو دیکھ سکتا ہے۔
گنجا عقاب شاذ و نادر دکھائی دیتا ہے۔ اگرچہ یہ کسی دور میں پورے شمالی امریکا میں پایا جاتا تھا تاہم بقیہ 2،400 عقابوں میں سے زیادہ تر امریکی ریاست الاسکا میں ملتے ہیں۔ چونکہ گنجے عقاب عموماً مچھلیاں اور چھوٹے جانور کھاتے ہیں، اس لیے الاسکا کے شکاریوں نے 1917ء اور 1952ء کے درمیان سائمن مچھلیوں اور سمور کی صنعت کی حفاظت کے لیے ایک لاکھ سے زیادہ گنجے عقاب ہلاک کیے۔ اب اس ریاست میں گنجے عقاب کو وفاقی قانون کے ذریعے تحفظ حاصل ہے۔
موجودہ دور میں گنجے عقابوں کو وبا کُش ادویات سے سخت خطرہ ہے۔ ان ادویات کے کیمیائی اجزا اس پرندے کے جسم میں جمع ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ کمزور خول والے انڈے دیتے ہیں جو بار آور نہیں ہوتے یا ان سے معذور بچے پیدا ہوتے ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Haliaeetus leucocephalus Linnaeus 1766 (bald eagle)". PBDB (بزبان انگریزی).
- ↑ BirdLife International (2024). "Haliaeetus leucocephalus". IUCN Red List of Threatened Species (بزبان انگریزی). 2024 e.T22695144A264598530. DOI:10.2305/IUCN.UK.2024-2.RLTS.T22695144A264598530.en.
- ↑ "Appendices | CITES". cites.org (بزبان انگریزی). Retrieved 2022-01-14.
- ↑ "گنجا عقاب: امریکہ کو 250 برس بعد سرکاری طور پر قومی پرندہ مل گیا"۔ بی بی سی اردو۔ 26 دسمبر 2024۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-03-27۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی جانب سے کرسمس کے موقع پر ایک قانون پر دستخط کیے جانے کے نتیجے میں گنجا عقاب اب باضابطہ طور پر امریکہ کا قومی پرندہ بن گیا ہے۔