مندرجات کا رخ کریں

گندگی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گندگی (انگریزی: Dirt) سے مراد کسی بھی مادے کی ناصاف یا گرد آلود کیفیت ہے، خصوصًا جب وہ کسی شخص کے کپڑوں، اس کی جِلد یا اس طرح کے متعلقات کے ربط میں آئے۔

سیاسی حالات کی وجہ سے گندگی

[ترمیم]

ریاستہائے متحدہ امریکا میں حراستی کیمپوں کا ملک بھر میں ایک بہت ہی وسیع سطح پر پھیلا ہوا نظام ہے، جس میں بیس ہزار کے قریب تارکین وطن کے بچوں کو رکھا گیا ہے۔ بی بی سی کی ایک 2021ء کی ایک خصوصی رپورٹ میں ایسے حراستی کیمپوں کے عملے اور ان میں رکھے گئے بچوں نے انٹرویو میں ان کیمپوں میں سردی، بیماریاں، غفلت، سروں میں جوئیں، ماحول میں گندگی کے الزامات بیان کیے ہیں۔[1]

انسانوں کے بارے میں گندگی کا غلط تصور

[ترمیم]

بھارت کی ریاست کرناٹک کے ضلع کوپل کے ڈپٹی کمشنر نے یہ بات ان لوگوں کے لیے کہی جنھوں نے مندر جانے والے دو سالہ دلت بچے کے والد پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا کیونکہ بچے نے مندر میں قدم رکھا تھا: ’دلت بچے کے مندر جانے سے مندر گندا نہیں ہوتا، گندگی ہمارے ذہن میں ہے‘۔[2] در حقیقت بھارت میں ایک تصور ہے کہ دلت طبقات گندگی کی نمائندگی کرتے ہیں، اگر چیکہ حکومت اور قانون ان خیالات پر روکنے کے لیے کوشاں ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]