گوجره
Appearance
گوجره پاکستانی پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال کا ایک اہم گاؤں ہے یہ ایک تجارتی مرکز ہے۔ یہ منڈی بہاوالدین سے سرگودھا جانے والی شاہراہ پرواقع ہے- گوجره میں کئی تعلیمی ادارے بھی ہیں- 2015ء میں اک اہم نجی تعلیمی ادارے دی لیڈرز اکیڈمی کا اضافه ہوا- معروف سیاست دان اور سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کا تعلق بھی گوجرہ سے ہے۔ گوجرہ میں جٹ آبادی جس میں گوندل قوم سر فہرست ہے گوجرہ آس پاس کے گاؤں بوسال .رکن۔ بکن کھائی۔ محمدی کالونی۔ خاصہ چک۔ نین رانجھا کا مین قصبہ ہے، گوجرہ میں کپڑے کی بہت بڑی مارکیٹ موجود ہے گوجرہ سے تین نہرین گزرتی ہیں اس لیے یہ علاقہ کاشت کاری کے لے بہت اہم ہے گوجرہ کا قینجی چوک بہت زیادہ مشہور ہے جو چار سڑکوں کو آپس میں ملاتا ہے منڈی بہاالدین کے مشہور ہوٹلوں میں ایک ہوٹل الھاشمی ہوٹل ہے جو گوجرہ میں واقع ہے