گوری (پیدائش : 1965)پاکستانی فلم انڈسٹری لالی وڈ کی ایک اداکارہ ہے۔ وہ ماضی کی مشہور اداکارہ انجمن کی چھوٹی بہن ہے لیکن اس کے جیسی مقبولیت حاصل نہ کر سکی۔[1] اس کی مشہور فلموں میں میلہ (1986)، اکبر خان (1986) اور سارنگا (1994) شامل ہیں۔[2]