گولڑہ شریف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(گولڑهٔ شریف سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
دربار حضرت پیر سید مہر علی شاہ صاحب

گولڑہ پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد کے نواح میں مارگلہ کی پہاڑيوں کے قريب واقع ايک گاؤں ہے۔ سطح سمندر سے 1707 فٹ کی بلندى پر واقع یہ گاؤں قدیم شہر ٹيكسلا سے 17 كلوميٹر کے فاصلے پر ہے۔ اس گاؤں کی شہرت كا ايک بڑا سبب یہاں قائم پير مہر علی شاہ كا مزار ہے جس کو گولڑہ شریف کہا جاتا ہے۔