گڑیا گڈے کی شادی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یہ لڑکیوں کا مقبول ترین کھیل ہے۔ ایک لڑکی کی گڑیا ہوتی تھی اور ایک کا گڈا۔ ان کی شادی کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا تھا۔ سب سہیلیوں اور کزنوں کو بلایا جاتا تھا۔ اور گڑیا کے باقاعدہ کپڑے اور چنے منے برتن تیار کیے جاتے تھے اور شادی کی ساری رسومات ادا کی جاتی تھیں۔