مندرجات کا رخ کریں

گھگو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایشیا، افریقا اور یورپ میں پایا جانے والا مغربی کھلیانی الو (Tyto alba) جو پان کی شکل والے الوؤں کے اس خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔

گُھگُّو (انگریزی: Tytonidae ٹائیٹونیڈی/ٹائیٹونیڈائی) الوؤں (اسٹریجیفورمیز) کے دو خاندانوں میں سے ایک ہے، دوسرے خاندان کا نام اصلی الو (اسٹریجیڈی) ہے۔ اس خاندان میں دو اجناس شامل ہوتی ہیں: کھلیانی الو اور سرخ سیاہ الو۔ یہ اوسط جسامت کا اور ہلکے سرمئی رنگ کا پرندہ ہوتا ہے۔ جسم کا اوپری حصہ لالی لیے ہوئے اور پنکھ و پر سفید رنگ کے ہوتے ہیں۔ اس کے پروں اور سر پر بھورے رنگ کے دھبّے ہوتے ہیں۔ چہرے کی بناوٹ گولائی لیے ہوئے دل / پان کے شکل کی ہوتی ہے، جو بھورے رنگ کے بارڈر سے گھری ہوتی ہے۔ بارڈر سے گھرا ہوا حصہ سفید ہوتا ہے۔ اس کے پیروں کی رنگت پیلا پن لیے ہوئے یا بھورے رنگ کے ہوتے ہیں۔ مادہ کے جسم پر دھبے کچھ زیادہ ہوتے ہیں۔ پیر قدرے بڑے اور پروں سے ڈھکے ہوتے ہیں۔ شکاری پرندہ ہونے کی وجہ سے اُلّو کے پنجے اور ناخن بڑے مضبوط ہوتے ہیں۔ پروں کا پھیلاؤ ساڑھے تین فِٹ تک ہوا کرتا ہے۔ ان کا وزن ڈھائی سو گرام سے لے کر 480 گرام تک ہوتا ہے۔ مادہ نر کی نسبت کچھ زیادہ بھاری ہوتی ہے۔ اس خاندان کے اُلّو 16 قسم کے ہوتے ہیں۔ ان میں سے صرف تین قسمیں ہی برصغیر میں پائی جاتی ہیں۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. شمیم اقبال (5 اپریل 2016)۔ "ہر شاخ پہ اُلّو بیٹھا ہے آپ اُلّوکے بارے میں کیا جانتے ہیں"۔ روزنامہ دنیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-03-22