گیانا میں اسلام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گیانا کی کل آبادی کا 7.2فیصد مسلمان ہیں جس کے مطابق 54050 مسلمان آباد ہیں ان میں سے زیادہ کا تعلق بھارت سے ہے جو کام کرنے کی غرض سے یہاں آئیں ہیں۔ گیانا اسلامک ٹرسٹ گیانا کی سب سے بڑی اسلامی تنظیم ہے۔1970 کی دہائی تک مسلم تہواروں کی تعطیل نہیں ہوتی تھی لیکن اس کے بعد غیر مسیحی مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذاہب کے تہواروں کی عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ مسلم تہواروں رمضان کے اختتام پر عید الفطر، قربانی کی عید، عید الاضحی اور حضرت محمدؐ کے یوم ولادت عیدمیلاد النبی کی عام تعطیل ہوتی ہیں تمام تہوار اسلامی تقویم کے مطابق منائے جاتے ہیں۔

متحدہ قومی حلال اتھارٹی گیانا[ترمیم]

متحدہ قومی حلال اتھارٹی گیانا 2011 میں ایک تنظیم بنائی گئی جس کا مقصد مسلمانوں کو حلال کھانا اور چیزوں کی فراہمی لازمی بنانا ہے۔ یہ گیانا میں واحد تنظیم ہے جو مسلمانوں کو حلال کھانے کی فراہمی پر زور دیتی ہے۔

اسلامی مرکزی تنظیم گیانا[ترمیم]

اسلامی مرکزی تنظیم گیانا ملک کی قدیم ترین اسلامی تنظیم ہے اس کا مقصد غریب اور یتیم مسلمانوں کی امداد کرنا ہے۔

گیانا اسلامک ٹرسٹ[ترمیم]

گیانا اسلامک ٹرسٹ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو 1978 میں قائم کی گئی اور اب تک قائم ہے۔ اس تنظیم کا مقصد گیانا میں آباد مسلمانوں کی مالی،معاشی اور اخلاقی حالت کو بہتر بنانا ہے۔ اس تنظیم کا مقصد مسلمانوں میں تعلیم عام کرنا ہے اس تنظیم کے شعار کے مطابق تعلیم کی کمی معاشرے میں برائیوں کا سبب بنتی ہے اور تعلیم کے ذریعے ہی اللہ تعالی کا پیغام عام کیا جا سکتا ہے۔

اس تنظیم نے اپنا کام 14 مختلف ضلعوں میں تقسیم کیا ہوا ہے ان علاقوں میں ان کے کام درج ذیل ہیں۔

  • مسلمان نوجوانوں اور بالغوں کو تعلیم یافتہ بنانا
  • باقاعدہ خاندان فورمز اور سماجی سرگرمیاں
  • اسکولوں میں اسلامی سوسائٹی کو منظم کرنا
  • یوتھ پروگرام
  • جماعتوں کے ساتھ منصوبہ بندی
  • غیر مسلم کو اسلام کی تبلیغ
  • سماجی بہبود کے پروگرام
  • خواتین کے ہنر افزونی اور تعلیمی سرگرمیاں
  • طبی پروگرام

قومی اسلامی تنظیمات برائے خواتین[ترمیم]

گیانا اسلامک ٹرسٹ نے خواتین کے لیے علاحدہ تنظیم بنائی ہوئی ہے جس کے مقاصد درج ذیل ہیں

  • گیانا میں مسلمان خواتین کی تعلیم
  • مسلم خواتین کی زندگی قرآن اور سنت کے طریقوں کے مطابق گزارنا
  • اسلامی فرائض پورے کرنے میں مدد فراہم کرنا
  • خواتین کو ان کے حقوق دینا
  • خواتین کا ملازمت میں کردار بڑھانا
  • سرمایہ کاری کے لیے فنڈز فراہم کرنا

بین الاقوامی[ترمیم]

1998 میں گیانا موتمر عالم اسلامی کا رکن بنا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 19 جون 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2013 

بیرونی روابط[ترمیم]