گیری ہزلٹ
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | گیری ریگنالڈ ہزلٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | 4 ستمبر 1888ء اینفیلڈ، نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفات | 30 اکتوبر 1915 پیراماٹا، نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا | (عمر 27 سال)|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا میڈیم، آف بریک گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹیسٹ (کیپ 89) | 13 دسمبر 1907 بمقابلہ انگلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹیسٹ | 19 اگست 1912 بمقابلہ انگلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 13 اکتوبر 2022 |
گیری ریگنالڈ ہزلٹ (پیدائش: 4 ستمبر 1888ءاینفیلڈ، سڈنی، نیو ساؤتھ ویلز)|(وفات: 30 اکتوبر 1915ء پیراماٹا، نیو ساؤتھ ویلز) جسے عام طور پر گیری کے نام سے جانا جاتا ہے[1] ایک آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی تھا جس نے 1907ء سے 1912ء تک 9 ٹیسٹ کھیلے۔
تعارف
[ترمیم]گیری ایک دائیں ہاتھ کے میڈیم پیس اور آف اسپن بولر اور نچلے آرڈر کے مفید بلے باز تھے ہیزلٹ نے 1912ء میں آسٹریلیا کی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کا دورہ کیا۔ اوول میں انگلینڈ کے خلاف اپنے آخری ٹیسٹ میں، انھوں نے دوسری اننگز میں 25 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں[2] اپنے پہلے ٹیسٹ میں، انگلینڈ کے خلاف سڈنی میں 1907-08ء کے سیزن میں، اس نے ناٹ آؤٹ 34 رنز بنائے اور ٹبی کوٹر کے ساتھ 39 منٹ میں نویں وکٹ کے لیے 56 رنز بنا کر آسٹریلیا کو دو وکٹوں سے فتح دلائی۔ اس نے 1905-06ء سے 1910-11ء تک وکٹوریہ کے لیے کھیلا، پھر کنگز اسکول، پیراماٹا، میں تدریس کی پوزیشن لینے کے لیے سڈنی چلے گئے اور سنٹرل کمبرلینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ کلب اور نیو ساؤتھ ویلز کے لیے 1911-12ء سے 13-1912ء میں کھیلے[3]
گیری کی شہرت
[ترمیم]گیری ایک ایسے شخص کے طور پر مشہور ہے جس نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ ٹرائنگولر ٹورنامنٹ کے آخری میچ میں، انگلینڈ میں 1912ء میں اس نے اوول، لندن میں بارش سے متاثرہ ٹریک پر کٹر بولنگ کی اور اپنی آخری 17 گیندوں پر 1 رن دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں[4] 21.4 اوورز میں 25 رنز پر 7 کے بہترین اعداد و شمار کے ساتھ اپنے سفر کو ختم کیا تاہم انگلینڈ نے یہ میچ 244 رنز سے جیت کر سہ رخی سیریز اپنے نام کی، جس میں جنوبی افریقہ بھی شامل تھا۔
انتقال
[ترمیم]گیروی ریگنالڈ ہزلٹ کمزور دل کے ساتھ پیدا ہونے والے ایک کھلاڑی تھے جن کا انتقال 30 اکتوبر، 1915ء کو پیراماٹا، نیو ساؤتھ ویلز کے مقام پر دل کا دورہ پڑنے سے 27 سال 56 دن کی عمر میں ہوا[5]
مزید دیکھیے
[ترمیم]- کرکٹ
- ٹیسٹ کرکٹ
- آسٹریلیا قومی کرکٹ ٹیم
- آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑیوں کی فہرست
- وکٹوریہ کےاول درجہ کرکٹ کھلاڑیوں کی فہرست