گیلیئم
Appearance
گیلیئم یا گیلیئم (gallium) ایک کیمیائی عنصر ہے جس کی علامات Ga ہے اور جوہری عدد 31 ہے۔ یہ 1875 میں فرانسیسی کیمیا دان پال-ایمائل لیکاک ڈے بوئسباڈران نے دریافت کیا تھا۔ گیلیئم دوری جدول کے گروہ 31 میں ہے اور گروہ کی دیگر دھاتوں کی طرح ہے۔ عنصری گیلیئم معیاری درجہ حرارت اور دباؤ میں ایک نرم دھات ہے۔یہ عنصر جو ہتھیلی پہ رکھتے ہی پگھل جاتا ہے کیونکہ اس کا نقطہ پگھلاؤ 29.76 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور چونکہ ہمارے جسم کا درجہ حرارت 37 ڈگری ہوتا ہے اسی لیے یہ دھات ہتھیلی پہ رکھتے ہے پگھلنا شروع ہو جاتی ہے۔ اس دھات کو بہت سے مقامات پر استعمال کیا جاتا ہے اس کے استعمال الیکٹرانک آلات میں میڈیکل وغیرہ میں کیا جاتا ہے.
استعمال
- الیکٹرونکس کی مصنوعات جیسے LEDs, سولر پینل اور لیزر ڈائیوڈز Laser Diodes ( بارکوڈ ریڈر, سی ڈی, ڈی وی ڈی وغیرہ) میں استعمال ہوتی ہے.
- گیلئیم چونکہ غیر زہریلی دھات ہے۔ میڈیکل میں اسی وجہ سے اسے تھرمامیٹرز میں مرکری پارے کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے.
- صنعت میں آئینے Mirrors بنانے میں بھی استعمال ہوتی ہے.