گینن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گینن،ڈےلا کا بیٹا،جس کا تعلق فربولگ خاندان سے تھا،ان کا تعلق،ایک روایت کے مطابق آئر لینڈ کے اونچے شاہی بادشاہ خاندان سے تھا۔ یہ اپنے بھائی گین کے ساتھہ ہائی بادشاہ تھا،جو اپنے بھائی روڈریج کے بعد تخت نشین ہوا۔ اس کی بیوی کا نام نوچا تھا۔

جب فربولگ آئر لینڈ پر حملہ آور ہوئے اور انھوں نے فتح حاصل کرلی تو ڈےلا کے پانچ بیٹوں نے جزیرے کو آپس میں تقسیم کر لیا۔گینن اپنے بھائی روڈریج کے ساتھہ ٹرشٹ (ڈنڈرم) پر اترا اور صوبے كوناكٹ پر قبضہ کر لیا۔

جب ان کے بھائی روڈریج کی وفات ہوئی،تو گین اور گینن چار سال کے لیے مشترکہ ہائی بادشاہ بن گئے۔ یہ دونوں تب تک بادشاہ رہے جب تک طاعون کی بیماری نے ان کو اور ان کے دو ہزار پیروکاروں کو مار نہ دیا۔ ان دونوں کے مرنے کے بعد ان کا بھائی سنگن تخت نشین ہوا۔

حوالہ[ترمیم]

  • Lebor Gabála Érenn
  • Annals of the Four Masters
  • Seathrún Céitinn's Foras Feasa ar Érinn