ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کرکٹ ٹیم
Appearance
ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ایک پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیم تھی جس کی سرپرستی ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن (اب ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی) کرتی تھی۔ [1] اس ٹیم نے 1976-77 سے 1993-94 کے درمیان قائد اعظم ٹرافی اور پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ-1 میں حصہ لیا تھا ۔
اس ٹیم نے 105 فرسٹ کلاس میچ کھیلے جس میں سے22 میچ جیتے، 37 ہارے اور 46 ڈرا ہوئے۔ ان کا سب سے کامیاب سیزن 1984-85 کا تھا ، جب انھوں نے قائد اعظم ٹرافی میں اپنے گروپ میں ٹاپ کیا تھا لیکن سیمی فائنل میں ہار گئے تھے۔
ٹیم کا سب سے بڑا مجموعہ 1976-77 میں ملتان کے خلاف 7 وکٹوں پر 724 تھی اور یہ اننگز انھوں نے ڈکلیئر کی۔ اسی اننگز میں ان کا سب سے بڑا 276 رنز کا انفرادی سکور الطاف شاہ نے کیا تھا۔ [2] بہترین بالنگ کے اعداد و شمار سعید انجم نے 1980-81 میں لاہور سٹی خلاف 38 رن پر 9 وکٹ تھے۔ [3]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]- ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے زیر اہتمام فرسٹ کلاس میچآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ cricketarchive.com (Error: unknown archive URL)
- ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے لیے فرسٹ کلاس ریکارڈ