ہارلین دیول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہرلین کور دیول (پیدائش 21 جون 1998ء) ایک بھارتی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہے ۔ [1] وہ ہماچل پردیش کے لیے کھیلتی ہیں۔ [2] وہ ایک دائیں ہاتھ کی بلے باز ہے جو کبھی کبھار دائیں بازو کی لیگ اسپن بھی کرتی ہے۔برلین نے اپنا پہلی خواتین کا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ بھارت خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف 22، فروری 2019ء وانکیڈھے اسڈیم، ممبئی میں کھیلا . [3] تانیہ بھاٹیہ کے بعد وہ چندی گڑھ سے بھارت کے لیے کھیلنے والی دوسری خاتون کرکٹ کھلاڑی بن گئیں۔ انھوں نے اپنا ویمنز ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کا پہلا میچ 4 مارچ 2019 انگلستان قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلا [4] جنوری 2020ء میں، انھیں آسٹریلیا میں ہونے والے 2020ء آئی سی سی خواتین کے ٹی ٹ ورلڈ کپ کے لیے بھارتی کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [5] دیول جولائی 2021ء میں انگلینڈ کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز کے دوران باؤنڈری رسی سے بچتے ہوئے ایکروبیٹک کیچ کرنے کے بعد وائرل ہوئی تھی۔ اس نے اس کیچ پر سچن ٹنڈولکر اور وزیر اعظم نریندر مودی نے تعریف کی۔ [6]

  1. "Harleen Deol"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 فروری 2019 
  2. "In the zone – North - News - BCCI.tv"۔ www.bcci.tv (بزبان انگریزی)۔ 10 مئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2019 
  3. "1st ODI, England Women tour of India at Mumbai, Feb 22 2019"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 فروری 2019 
  4. "1st T20I, England Women tour of India at Guwahati, Mar 4 2019"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مارچ 2019 
  5. "Kaur, Mandhana, Verma part of full strength India squad for T20 World Cup"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جنوری 2020 
  6. "Prime Minister Narendra Modi Reacts To Harleen Deol's "Phenomenal" Catch"۔ NDTV Sports۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جولا‎ئی 2021