ہانکو
Hanko – Hangö | |
---|---|
بلدیہ and town | |
Hangon kaupunki – Hangö stad | |
![]() Eastern Harbour coastline | |
![]() Location of Hanko in فن لینڈ | |
ملک | فن لینڈ |
علاقہ | اوسیما |
ذیلی علاقے | Raseborg sub-region |
منشور | 1874 |
حکومت | |
• Town manager | Jouko Mäkinen |
• کثافت | 0/کلومیٹر2 (0/میل مربع) |
منطقۂ وقت | EET (UTC+2) |
• گرما (گرمائی وقت) | EEST (UTC+3) |
ویب سائٹ | www.hanko.fi |
ہانکو (انگریزی: Hanko) فن لینڈ کا ایک قصبہ اور بلدیہ جو اوسیما میں واقع ہے۔[6]
ہانکو فن لینڈ کے جنوبی ساحل پر واقع ایک قصبہ ہے جس میں دو زبانیں بولی جاتی ہیں۔ یہ ہلسنکی سے مغرب میں ۱۳۰ کلومیٹر دور واقع ہے اور اس کی زیادہ تر آبادی فنّش زبان بولتی ہے جبکہ سوئیڈش زبان بولنے والے ۴۴ فیصد ہیں۔
خصوصیات[ترمیم]
ہانکو کا جزیرہ نما جس میں قصبہ واقع ہے، فن لینڈ کی سرزمین کا انتہائی جنوبی مقام ہے۔ اس کی زمین ریتلی ہے اور چلغوزے کے درخت اور کم بلند جھاڑیاں عام ملتی ہیں۔
قصبے کے ساحل کی لمبائی ۱۳۰ کلومیٹر ہے جس میں سے ۳۰ کلومیٹر ریتلا ساحل ہے جبکہ قصبے کی حدود میں ۹۰ چھوٹے جزائر شامل ہیں۔
ہانکو کے افق پر گرجا گھر اور پانی کی ٹنکی دور سے دکھائی دیتی ہیں جو دوسری جنگ عظیم کے بعد بنائی گئی تھیں۔ پرانے گرجاگھر اور پانی کی ٹنکی کو سوویت افواج نے یا تو تباہ کر دیا تھا یا بری طرح نقصان پہنچایا تھا۔
ہانگون ریگاتا فن لینڈ میں سماجی طور پر بہت مقبول ہے اور اس شہر کی گرمائی سرگرمیوں میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ بادبانی کشتی رانی کے دلدادہ اس میں شرکت کرتے ہیں مگر زیادہ تر جوان لوگ جن کو بادبانی کشتیوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی، شراب نوشی اور موج مستی کے لیے آتے ہیں اور ان لوگوں کو مقامی افراد پسند نہیں کرتے۔
دیگر اہم سرگرمیوں میں ’ٹینس ویک‘، ’سی ہارس رائڈنگ‘ اور ’سمر تھیٹر‘ کے علاوہ ’ہانکو میوزک فیسٹول‘ اہم ہیں۔
گرمیوں کے دوران یہاں کے ریتلے ساحل اور پرسکون بندرگاہیں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ رکھتی ہیں۔
تاریخ[ترمیم]
۱۵ویں صدی سے ہانکو ماہی گیروں کے لیے اجنبی نہیں تھا اور یہاں پتھروں پر بنائی گئی تصاویر سے اس کا ثبوت ملتا ہے۔
ہانکو میں جنگوں اور لڑائیوں کی طویل تاریخ ہے۔ گنگوت کی جنگ سوئیڈن اور روسی بحریہ کے درمیان ۱۷۱۴ کو لڑی گئی۔ یہ جنگ روسی جنگی بیڑے نے جیتی۔
ہانکو کے جزیرہ نما پر قلعہ بندی کا کام ۱۸ویں صدی میں سوئیڈن نے بیرونی جزائر پر تین قلعے بنا کر شروع کیا۔ ان قلعوں پر ۱۸۰۹ میں روسیوں نے قبضہ کر لیا اور کریمیا کی جنگ کے دوران برطانوی بحریہ نے ان قلعوں پر حملہ کیا جس کی تاب نہ لا کر روسیوں نے انہیں خود تباہ کر دیا۔
ہانکو سے ہیونکا تک ریلوے کا افتتاح ۱۸۷۲ میں ہوا اور ۱۸۷۴ میں زار الیگزانڈر دوم نے اس شہر کے لیے شاہی حکمنامہ جاری کیا۔
۱۹ویں صدی کے اواخر اور ۲۰ویں صدی کے اوائل میں فن لینڈ چھوڑ کر امریکہ جانے والے تارکین وطن نے ہانکو سے روانہ ہونے کا انتخاب کیا۔
۱۹ویں صدی میں جب فن لینڈ روسی گرانڈ ڈچی تھا تو ہانکو میں روسی اشرافیہ کے لیے سپا بنائے گئے۔ اس دور کی کچھ عمارات ابھی تک باقی ہیں جن میں ہانو قمار خانہ (نام کے باوجود یہ قمار خانہ نہیں بلکہ طعام گاہ تھا)۔ اب اسے ریستوران بنا دیا گیا ہے۔ ۱۹۰۱ میں بننے والے ہوٹل کانٹیننٹل کو اب ہوٹل ریگاتا بنا دیا گیا ہے۔ اسے مشہور نقشہ نویس لارس سونک نے اپنے دور کے مشہور انداز یوگنڈسٹل میں بنایا تھا۔ جب اس کی حالت بری ہوئی تو ۲۰۱۳ میں اسے اپنی پرانی شکل میں بحال کر دیا گیا۔
فیلڈ مارشل مینرہیم نے یہاں ایک قہوہ خانہ کھولا جس کا نام ’نیلیان تُولن تُپا‘ یا ’چار ہواؤں کا گھر‘ رکھا گیا۔ آج بھی یہاں مقامی لوگ اور سیاح شوق سے آتے ہیں۔
بیگتسکر لائٹ ہاؤس جو ہانکو سے ۲۵ کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے، ۱۹۰۶ میں بنا اور یہ نورڈک ممالک میں سب سے اونچا لائٹ ہاؤس ہے۔ یہ فن لینڈ کا پہلا لائٹ ہاؤس عجائب گھر ہے۔
روسی بحری اڈہ[ترمیم]
ماسکو کے ساتھ امن معاہدے سے ۱۳ مارچ ۱۹۴۰ کے تحت سرمائی جنگ بند ہوئی۔ ہانکو ۳۰ سال کے لیے سوویت یونین کی بحریہ کے حوالے کر دیا گیا۔ جاری جنگ کے دوران سوویت فوجیوں کو دسمبر ۱۹۴۱ کے تحت یہ بحری اڈہ خالی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ ۱۹۴۷ میں پیرس میں ہونے والے امن معاہدے کے تحت سوویت یونین نے رسمی طور پر اس بحری اڈے کو چھوڑنے کا اعلان کیا۔ اس دوران فن لینڈ اور سوویت محاذ جنگ کا کچھ حصہ سوئیڈش رضاکاروں نے سنبھالا ہوا تھا۔ یہاں موجود خندقوں اور دیگر جنگی باقیات کے ساتھ اب ایک عجائب گھر بنایا گیا ہے۔
۱۹ ستمبر ۱۹۴۴ کو جنگ بندی کے معاہدے کے تحت ہانکو کے بحری اڈے کی جگہ پورکالا کا اڈہ سوویت یونین کو دیا گیا جو کہ جنوری ۱۹۵۶ میں واپس فن لینڈ کو مل گیا۔
مزید دیکھیے[ترمیم]
حوالہ جات[ترمیم]
![]() |
ویکی کومنز پر ہانکو سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ^ ا ب پ ت "Area by municipality as of 1 جنوری 2011" (PDF) (بزبان Finnish and Swedish). Land Survey of Finland. اخذ شدہ بتاریخ 9 مارچ 2011.
- ^ ا ب پ ت "VÄESTÖTIETOJÄRJESTELMÄ REKISTERITILANNE 30.11.2014" (بزبان Finnish and Swedish). Population Register Center of Finland. اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2014.
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر "Population according to language and the number of foreigners and land area km2 by area as of 31 دسمبر 2008". Statistics Finland's PX-Web databases. Statistics Finland. اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2009.
- ^ ا ب "List of municipal and parish tax rates in 2011". Tax Administration of Finland. 29 نومبر 2010. اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2011.
- ^ ا ب پ ت ٹ "Population according to age and gender by area as of 31 دسمبر 2008". Statistics Finland's PX-Web databases. Statistics Finland. اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2009.
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین. "Hanko".