ہانکو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ہانکو، فن لینڈ سے رجوع مکرر)

HankoHangö
بلدیہ and town
Hangon kaupunkiHangö stad
Eastern Harbour coastline
Eastern Harbour coastline
ہانکو
قومی نشان
Location of Hanko in فن لینڈ
Location of Hanko in فن لینڈ
ملکفن لینڈ
علاقہاوسیما
ذیلی علاقےRaseborg sub-region
منشور1874
حکومت
 • Town managerJouko Mäkinen
 • کثافت0/کلومیٹر2 (0/میل مربع)
منطقۂ وقتEET (UTC+2)
 • گرما (گرمائی وقت)EEST (UTC+3)
ویب سائٹwww.hanko.fi

ہانکو (انگریزی: Hanko) فن لینڈ کا ایک قصبہ اور بلدیہ جو اوسیما میں واقع ہے۔[6]

ہانکو فن لینڈ کے جنوبی ساحل پر واقع ایک قصبہ ہے جس میں دو زبانیں بولی جاتی ہیں۔ یہ ہلسنکی سے مغرب میں 130 کلومیٹر دور واقع ہے اور اس کی زیادہ تر آبادی فنّش زبان بولتی ہے جبکہ سوئیڈش زبان بولنے والے 44 فیصد ہیں۔

خصوصیات[ترمیم]

ہانکو کا جزیرہ نما جس میں قصبہ واقع ہے، فن لینڈ کی سرزمین کا انتہائی جنوبی مقام ہے۔ اس کی زمین ریتلی ہے اور چلغوزے کے درخت اور کم بلند جھاڑیاں عام ملتی ہیں۔

قصبے کے ساحل کی لمبائی 130 کلومیٹر ہے جس میں سے 30 کلومیٹر ریتلا ساحل ہے جبکہ قصبے کی حدود میں 90 چھوٹے جزائر شامل ہیں۔

ہانکو کے افق پر گرجا گھر اور پانی کی ٹنکی دور سے دکھائی دیتی ہیں جو دوسری جنگ عظیم کے بعد بنائی گئی تھیں۔ پرانے گرجاگھر اور پانی کی ٹنکی کو سوویت افواج نے یا تو تباہ کر دیا تھا یا بری طرح نقصان پہنچایا تھا۔

ہانگون ریگاتا فن لینڈ میں سماجی طور پر بہت مقبول ہے اور اس شہر کی گرمائی سرگرمیوں میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ بادبانی کشتی رانی کے دلدادہ اس میں شرکت کرتے ہیں مگر زیادہ تر جوان لوگ جن کو بادبانی کشتیوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی، شراب نوشی اور موج مستی کے لیے آتے ہیں اور ان لوگوں کو مقامی افراد پسند نہیں کرتے۔

دیگر اہم سرگرمیوں میں ’ٹینس ویک‘، ’سی ہارس رائڈنگ‘ اور ’سمر تھیٹر‘ کے علاوہ ’ہانکو میوزک فیسٹول‘ اہم ہیں۔

گرمیوں کے دوران یہاں کے ریتلے ساحل اور پرسکون بندرگاہیں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ رکھتی ہیں۔

تاریخ[ترمیم]

15ویں صدی سے ہانکو ماہی گیروں کے لیے اجنبی نہیں تھا اور یہاں پتھروں پر بنائی گئی تصاویر سے اس کا ثبوت ملتا ہے۔

ہانکو میں جنگوں اور لڑائیوں کی طویل تاریخ ہے۔ گنگوت کی جنگ سوئیڈن اور روسی بحریہ کے درمیان 1714 کو لڑی گئی۔ یہ جنگ روسی جنگی بیڑے نے جیتی۔

ہانکو کے جزیرہ نما پر قلعہ بندی کا کام 18ویں صدی میں سوئیڈن نے بیرونی جزائر پر تین قلعے بنا کر شروع کیا۔ ان قلعوں پر 1809 میں روسیوں نے قبضہ کر لیا اور کریمیا کی جنگ کے دوران برطانوی بحریہ نے ان قلعوں پر حملہ کیا  جس کی تاب نہ لا کر روسیوں نے انھیں خود تباہ کر دیا۔

ہانکو سے ہیونکا تک ریلوے کا افتتاح 1872 میں ہوا اور 1874 میں زار الیگزانڈر دوم نے اس شہر کے لیے شاہی حکمنامہ جاری کیا۔

19ویں صدی کے اواخر اور 20ویں صدی کے اوائل میں فن لینڈ چھوڑ کر امریکہ جانے والے تارکین وطن نے ہانکو سے روانہ ہونے کا انتخاب کیا۔

19ویں صدی میں جب فن لینڈ روسی گرانڈ ڈچی تھا تو ہانکو میں روسی اشرافیہ کے لیے سپا بنائے گئے۔ اس دور کی کچھ عمارات ابھی تک باقی ہیں جن میں ہانو قمار خانہ (نام کے باوجود یہ قمار خانہ نہیں بلکہ طعام گاہ تھا)۔ اب اسے ریستوران بنا دیا گیا ہے۔ 1901 میں بننے والے ہوٹل کانٹیننٹل کو اب ہوٹل ریگاتا بنا دیا گیا ہے۔ اسے مشہور نقشہ نویس لارس سونک نے اپنے دور کے مشہور انداز یوگنڈسٹل میں بنایا تھا۔ جب اس کی حالت بری ہوئی تو 2013 میں اسے اپنی پرانی شکل میں بحال کر دیا گیا۔

فیلڈ مارشل مینرہیم نے یہاں ایک قہوہ خانہ کھولا جس کا نام ’نیلیان تُولن تُپا‘ یا ’چار ہواؤں کا گھر‘ رکھا گیا۔ آج بھی یہاں مقامی لوگ اور سیاح شوق سے آتے ہیں۔

بیگتسکر لائٹ ہاؤس جو ہانکو سے 25 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے، 1906 میں بنا اور یہ نورڈک ممالک میں سب سے اونچا لائٹ ہاؤس ہے۔ یہ فن لینڈ کا پہلا لائٹ ہاؤس عجائب گھر ہے۔

روسی بحری اڈا[ترمیم]

ماسکو کے ساتھ امن معاہدے سے 13 مارچ 1940 کے تحت سرمائی جنگ بند ہوئی۔ ہانکو 30 سال کے لیے سوویت یونین کی بحریہ کے حوالے کر دیا گیا۔ جاری جنگ کے دوران سوویت فوجیوں کو دسمبر 1941 کے تحت یہ بحری اڈا خالی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ 1947 میں پیرس میں ہونے والے امن معاہدے کے تحت سوویت یونین نے رسمی طور پر اس بحری اڈے کو چھوڑنے کا اعلان کیا۔ اس دوران فن لینڈ اور سوویت محاذ جنگ کا کچھ حصہ سوئیڈش رضاکاروں نے سنبھالا ہوا تھا۔ یہاں موجود خندقوں اور دیگر جنگی باقیات کے ساتھ اب ایک عجائب گھر بنایا گیا ہے۔

19 ستمبر 1944 کو جنگ بندی کے معاہدے کے تحت ہانکو کے بحری اڈے کی جگہ پورکالا کا اڈا سوویت یونین کو دیا گیا جو جنوری 1956 میں واپس فن لینڈ کو مل گیا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت "Area by municipality as of 1 جنوری 2011" (PDF) (بزبان Finnish and Swedish)۔ Land Survey of Finland۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 مارچ 2011 
  2. ^ ا ب پ ت "VÄESTÖTIETOJÄRJESTELMÄ REKISTERITILANNE 30.11.2014" (بزبان Finnish and Swedish)۔ Population Register Center of Finland۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2014 
  3. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ "Population according to language and the number of foreigners and land area km2 by area as of 31 دسمبر 2008"۔ Statistics Finland's PX-Web databases۔ Statistics Finland۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2009 
  4. ^ ا ب "List of municipal and parish tax rates in 2011"۔ Tax Administration of Finland۔ 29 نومبر 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2011 
  5. ^ ا ب پ ت ٹ "Population according to age and gender by area as of 31 دسمبر 2008"۔ Statistics Finland's PX-Web databases۔ Statistics Finland۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2009 
  6. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Hanko"