ہانگژو شیاوشان بین الاقوامی ہوائی اڈا
ہانگژو شیاوشان بین الاقوامی ہوائی اڈا Hangzhou Xiaoshan International Airport 杭州萧山国际机场 | |||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
![]() | |||||||||||||||
![]() | |||||||||||||||
| |||||||||||||||
خلاصہ | |||||||||||||||
ہوائی اڈے کی قسم | عوامی | ||||||||||||||
عامل | ہانگژو شیاوشان بین الاقوامی ہوائی اڈا کمپنی لمیٹڈ | ||||||||||||||
خدمت | ہانگژو، ژجیانگ | ||||||||||||||
محل وقوع | شیاوشان ضلع، ہانگژو | ||||||||||||||
مرکز برائے | |||||||||||||||
فوکس شہر برائے | |||||||||||||||
بلندی سطح سمندر سے | 7 میٹر / 23 فٹ | ||||||||||||||
متناسقات | 30°14′13.6″N 120°25′55.0″E / 30.237111°N 120.431944°E | ||||||||||||||
ویب سائٹ | www | ||||||||||||||
نقشہs | |||||||||||||||
![]() سی اے اے سی ایئر پورٹ چارٹ | |||||||||||||||
ژجیانگ میں ہوائی اڈے کا مقام | |||||||||||||||
رن وے | |||||||||||||||
| |||||||||||||||
اعداد و شمار (2017) | |||||||||||||||
| |||||||||||||||
ماخذ: [2] |
ہانگژو شیاوشان بین الاقوامی ہوائی اڈا | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
سادہ چینی | 杭州萧山国际机场 | ||||||
روایتی چینی | 杭州蕭山國際機場 | ||||||
|
ہانگژو شیاوشان بین الاقوامی ہوائی اڈا یا ہانگژو شیاوشان انٹرنیشنل ائیرپورٹ (آئی اے ٹی اے: HGH، آئی سی اے او: ZSHC) (انگریزی: Hangzhou Xiaoshan International Airport) (چینی: 杭州萧山国际机场) چین صوبے ژجیانگ کے دار الحکومت شہر ہانگژو کا بنیادی بین الاقوامی ہوائی اڈا ہے۔ [1] ہوائی اڈا ضلع شیاوشان میں دریائے چیانتانگ کے کنارے ہانگژو کے مشرق میں 27 کلومیٹر (17 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔ [2]
ہوائی اڈے سے تمام چین کے لیے پروازیں چلتی ہیں۔ بین الاقوامی پروازیں بنیادی طور پر مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا اس کے علاوہ افریقا، یورپ اور جنوبی ایشیا کے کچھ مقامات تک بھی پروازیں چلتی ہیں۔ ہوائی اڈا لوونگ ائیر اور شیامین ائیرلائنز کا مرکز جبکہ ائیر چائنہ، چائنا ساؤدرن ائیرلائنز، چائنا ایسٹرن ائیرلائنز، سیچوائن ائیرلائنز اور ہائنان ائیرلائنز کا فوکس شہر ہے۔
2017ء میں ہانگژو شیاوشان بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 35،570،411 مسافروں نے سفر کیا جو اسے چین کا دسواں مصروف ترین ہوائی اڈا بناتا ہے۔ [3] اس کے علاوہ کارگو کے لحاظ سے 589،461.6 ٹن کے ساتھ یہ چین کا چھٹا مصروف ترین اور 271,066 ہوائی جہاز نقل و حرکت کے لحاظ سے یہ چین کا نواں مصروف ترین ہوائی اڈا ہے۔
تاریخ
[ترمیم]ہوائی اڈے کو تین مراحل میں تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ تعمیر کا پہلا مرحلہ جولائی 1997ء میں شروع ہوا اور 30 دسمبر 2000ء کو مکمل اور ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ یہ قدیم ہانگژو جیانچیاو ہوائی اڈا جو سول اور فوجی دوہرا استعمال ہوتا تھا کا متبادل ہوائی اڈا ہے۔ مارچ 2004ء میں امیگریشن اور کسٹمر سہولیات کی فراہمی کے بعد یہ ایک بین الاقوامی ہوائی اڈا بن گیا۔ [1] 3،600 میٹر طویل ایک دوسرا رن وے بھی زیر تعمیر ہے۔ 2012ء میں ٹرمینل کی توسیع بھی ہو رہی تھی۔
کے ایل ایم نے ہانگژو سے ایمسٹرڈیم تک پہلے پرواز 8 مئی 2010ء کو شروع کی۔ [4] 9 جولائی 2010ء کی شام ہوائی اڈا ایک گھنٹہ کے لیے بند کر دیا گیا جب "نامعلوم ہوائی چیز" کا پتہ چلا۔ [5][6][7] ایئر ٹریفک کنٹرول اسے ریڈار پر نہیں پا رہے تھے اور احتیاط طور پر پروازوں کی لینڈنگ کو بند کر دیا گیا۔ اس سے اٹھارہ پروازیں متاثر ہوئیں۔ چار گھنٹے بعد عام آپریشن دوبارہ شروع ہو گئے۔ اس واقعہ نے چینی ذرائع ابلاغ کی خاص توجہ پائی اور اس پر گرما گرم بحث ہوئی۔
تصاویر
[ترمیم]-
ہانگژو شیاوشان بین الاقوامی ہوائی اڈا، ٹرمینل 1
-
ہانگژو شیاوشان بین الاقوامی ہوائی اڈا، ٹرمینل 1
-
ہانگژو شیاوشان بین الاقوامی ہوائی اڈا، ٹرمینل 2
-
ہانگژو شیاوشان بین الاقوامی ہوائی اڈا، ٹرمینل 2
-
ہانگژو شیاوشان بین الاقوامی ہوائی اڈا، ٹرمینل 3
-
ہانگژو شیاوشان بین الاقوامی ہوائی اڈا، ٹرمینل 3
-
ہانگژو شیاوشان بین الاقوامی ہوائی اڈا
-
ہانگژو شیاوشان بین الاقوامی ہوائی اڈا
-
ہانگژو شیاوشان بین الاقوامی ہوائی اڈا
-
ہانگژو شیاوشان بین الاقوامی ہوائی اڈا
مزید دیکھیے
[ترمیم]چین کے مصروف ترین ہوائی اڈوں کی فہرست
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب [1] آرکائیو شدہ 29 اپریل 2010 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ "Project Page: Hangzhou Xiaoshan International Airport"۔ Aedas.com۔ 11 مارچ 2013 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
{{حوالہ ویب}}
: الوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ http://www.caac.gov.cn/XWZX/MHYW/201803/t20180307_55653.html
- ↑ https://news.klm.com/hangzhou-nieuwe-klm-bestemming-china-en/
- ↑ "China Airport UFO – Mystery or Military?"۔ National Ledger۔ 10 جولائی 2010۔ 13 جولائی 2010 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جولائی 2010
{{حوالہ ویب}}
: الوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ Yijun, Yang (9 جولائی 2010)۔ "Flights diverted, delayed as UFO detected hovering"۔ China Daily۔ Beijing۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-07-15
- ↑ ABC News۔ "UFO in China Closes Airport and Prompts Investigation - ABC News"۔ ABC News۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-01