ہاویہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سقر (شعلہ زن) یہ آگ کا نام ہے جہنم کے سات درجوں میں سے ساتویں درجے کا نام ہے، یہ قرآن میں ایک مرتبہ استعمال ہوا (قرآن: سورۃ القارعہ:9) ھاویۃ دوزخ میں ایک درجہ کا نام ہے یہ ایک نہایت ہی گہرا گڑھا ہے جس کی گہرائی خدا ہی کو معلوم ہے۔[1]

ہاویہ : جہنم کے ناموں میں سے ایک نام ہے۔ ہاویہ ایسا غار ہے جس کی گہرائی سے سوائے خدا کے کوئی واقف نہیں۔ قتادہ نے کہا : امہٗ ھاویۃٌ (اُس کی ماں گرنے والی ہے) عربی کا ایک محاورہ ہے‘ جب کوئی شخص کسی سخت مصیبت میں پڑجاتا ہے تو کہتے ہیں : ھوت امہٗ: اس کی ماں گر گئی۔ بعض نے کہا کہ امّ سے مراد ہے سر یعنی وہ سر کے بل دوزخ میں گریں گے۔ بغوی نے کہا : اسی تفسیر کی جانب قتادہ اور ابوصالح گئے ہیں۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انوار البیان فی حل لغات القرآن جلد4 صفحہ825،علی محمد، سورۃ القارعہ،آیت9،مکتبہ سید احمد شہید لاہور
  2. تفسیر مظہری قاضی ثناء اللہ پانی پتی سورۃ القارعہ آیت 9