ہدایت القرآن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ہدایت القرآن
ہدایت القرآن.jpg
مصنفسعید احمد پالن پوری
زباناردو
موضوعتفسیر قرآن

ہدایت القرآن سعید احمد پالن پوری کی اردو تفسیر قرآن ہے۔ یہ در اصل اس ہدایت القرآن کا تکملہ ہے جو مولانا عثمان کاشف الہاشمی سے پایۂ تکمیل کو نہ پہونچ سکی۔ اس کے علاوہ سعید احمد پالن پوری کی کتاب العون الکبیر ہے یہ الفوز الکبیر کی شرح ہے، قرآن کی تفسیر کرنا ایک عظیم اور مہتم بالشان کام ہے اس لیے کہ اس کے بھی کچھ اصول ہیں، جسے اصول تفسیر کہا جاتا ہے، اس سلسلہ میں شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی کتاب اصول تفسیر میں معرکۃ الآرا تصنیف ہے۔ کتاب کی اہمیت کا تقاضا تھا کہ اس کی کوئی ایسی شرح ہو جس میں اصل کتاب فارسی سے نقل کرنے کے بعد مغلقات کو واضح اور مشکل مواضع کی تشفی بخش تشریح کی گئی ہو، سعید احمد پالن پوری نے آسان اور عام فہم عربی میں ایک شرح العون الکبیر تحریر فرمادی۔ یہ شرح مندرجۂ بالا خوبیوں کی حامل ہے ۔ شروع میں ۲۵ صفحات کا مقدمہ ہے، جس میں تفسیر کی تعریف مصنف کی سوانح اور الفوز الکبیر کے متعلق کچھ آرا بیان کیے گئے ہیں۔[1][2][3]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. قاسمی، اشتیاق احمد (2017). "نئی كتابیں : تفسیر ہدایت القرآن". ماہنامہ دارالعلوم. 
  2. پالن پوری، امین (20 May 2020). "سوانح حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری". فکروخبر. 
  3. Shahabuddin (2006). Beeswin Sadi Main Ulama e Jamia Azhar Misr or Ulama e Darul Uloom Deoband Ki Tafseeri Khidmaat Ka Taqabuli Mutalah (Thesis). India: Department of Sunni Theology, Aligarh Muslim University. صفحہ 133. hdl:10603/250326.