ہرب ایلفنسٹن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ہرب ایلفنسٹن
شخصی معلومات
تاریخ پیدائش 25 فروری 1905ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 8 جولا‎ئی 1966ء (61 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت آسٹریلیا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ کرکٹ کھلاڑی ،  کرکٹ امپائر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کرکٹ   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ہربرٹ الفریڈ رائس ایلفنسٹن (پیدائش:25 فروری 1905ء لیچ ہارڈ ، سڈنی|(انتقال:8 جولائی 1966ء فاریسٹ وِل، سڈنی) آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹ امپائر تھے ۔ [1] باؤلر کے طور پر سڈنی میں کلب کرکٹ کھیلنے کے بعد، ہرب ایلفنسٹن نے 1930ء کی دہائی میں امپائرنگ کی۔ انھوں نے 1945ء اور 1954ء کے درمیان 45 اول درجہ میچوں میں امپائرنگ کی، جن میں سے زیادہ تر سڈنی میں ہوئے۔ انھوں نے 1948ء اور 1953ء کے درمیان دس ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کی [2] ان کا پہلا ٹیسٹ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان یکم جنوری سے 5 جنوری 1948ء کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں تھا، یہ میچ آسٹریلیا نے آرام سے جیت لیا جس میں ڈان بریڈمین نے ہر اننگز میں سنچری سکور کی۔ اس میچ میں ایلفنسٹن کے ساتھی اینڈی بارلو تھے۔ ان کا آخری ٹیسٹ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان 9 جنوری سے 13 جنوری 1953ء کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تھا جہاں نیل ہاروی نے 190 رنز بنائے اور رے لنڈوال نے 8 وکٹیں لے کر ہوم ٹیم ایک اننگز سے جیتی۔ میل میک انز اس میچ میں ایلفنسٹن کے ساتھی تھے۔

انتقال[ترمیم]

ایلفنسٹن کا انتقال 8 جولائی 1966ء کو فاریسٹ ول، سڈنی، نیو ساؤتھ ویلز میں 61 سال کی عمر میں ہوا۔ ان کی بیوی مریم کا انتقال 1965ء میں ہوا۔ ان کی 3 بیٹیاں تھیں۔ [3]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Herbert Elphinston"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اگست 2021 
  2. "Herbert Elphinston as Umpire in First-Class Matches"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اگست 2021