مندرجات کا رخ کریں

ہرش ٹھاکر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ہرش ٹھاکر
ذاتی معلومات
پیدائش (1997-10-24) 24 اکتوبر 1997 (عمر 26 برس)
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹی20 (کیپ 51)25 اگست 2019  بمقابلہ  ریاستہائے متحدہ امریکہ
آخری ٹی2016 نومبر 2022  بمقابلہ  سلطنت عمان
ماخذ: Cricinfo، 16 نومبر 2022ء

ہرش ٹھاکر (پیدائش: 24 اکتوبر 1997ء) ایک کینیڈین کرکٹ کھلاڑی ہے۔ [1] اس نے 3 اکتوبر 2018ء کو 2018-19 ریجنل سپر 50 ٹورنامنٹ میں کینیڈا کے لیے اپنا لسٹ اے ڈیبیو کیا ۔[2] ان کے لسٹ اے ڈیبیو سے پہلے انھیں 2016ء کے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کینیڈا کے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ [3] جون 2019ء میں اسے 2019ء گلوبل ٹی20 کینیڈا ٹورنامنٹ میں وینکوور نائٹس فرنچائز ٹیم کے لیے کھیلنے کے لیے منتخب کیا گیا۔ [4] اکتوبر 2021ء میں ان کا نام انٹیگوا میں 2021ء کے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ امریکا کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے کینیڈا کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [5] فروری 2022ء میں اسے عمان میں 2022ء کے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ گلوبل کوالیفائر اے ٹورنامنٹ کے لیے کینیڈا کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [6]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Harsh Thaker"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اکتوبر 2018 
  2. "Group A (D/N), Super50 Cup at Tarouba, Oct 3 2018"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اکتوبر 2018 
  3. "All 16 squads confirmed for ICC U19 Cricket World Cup 2016"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مئی 2017 
  4. "Global T20 draft streamed live"۔ Canada Cricket Online۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جون 2019 
  5. "Canada's national squad for ICC 2022 Men's T20 World Cup Americas Qualifier"۔ Cricket Canada۔ 28 اکتوبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اکتوبر 2021 
  6. "Canada's ICC Men's T20 World Cup Qualifier, Oman 2022 squad announced!"۔ Cricket Canada۔ 10 نومبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2022