ہرپیز (جنسی بیماری)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


ہرپیز نامی جنسی بیماری ہرپیز سمپلکس نامی وائرس سے پھیلتی ہے۔

اقسام درجہ بندی کے بعد اس کی دو اقسام مانی گئی تھیں۔ پہلی قسم میں یہ بیماری ناف سے نیچے جبکہ دوسری قسم میں یہ بیماری ناف سے اوپر حملہ آور ہوتی تھی۔ تاہم اب یہ درجہ بندی کارآمد نہیں رہی اور دونوں اقسام کی ہرپیز بیماریاں ناف سے اوپر اور نیچے پائی جا سکتی ہیں۔ اکثر واقعات میں اس بیماری کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں جس سے یہ بیماری تیزی سے پھیلتی رہتی ہے۔

تاہم جب بیماری کی علامات ظاہر ہوں تو بالعموم جنسی اعضاء پر چھالے سے بن جاتے ہیں۔ پہلی بار یہ وائرس جسم میں پہنچنے کے 4 سے 7 دنوں کے اندر اندر اس کی علامات ظاہر ہونے لگ جاتی ہیں۔ دوسری قسم کی ہرپیز پہلی قسم کی نسبت چھ گنا تیزی سے پھیلتی ہے۔ مردوں میں عضو تناسل، ران کی اندرونی جانب، کولہوں یا مقعد پر جبکہ عورتوں میں اندام نہانی، کولہوں یا مقعد پر ظاہر ہوتی ہے۔ دیگر علامات میں درد، خارش اور جلن بھی محسوس ہو سکتی ہیں۔ نسبتاً کم تر علامات میں جنسی اعضاء سے رطوبت کا اخراج، بخار، سر درد، پٹھوں میں درد، لمف نوڈز کی سوجن وغیرہ محسوس ہو سکتی ہیں۔

علاج[ترمیم]

طبی تحقیق ابھی تک اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکی اس وجہ سے مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ امریکا میں ہی اس بیماری سے ساڑھے چار کروڑ افراد متائثر ہیں بکہ ہر سال دس لاکھ نئے افراد اس کا شکار ہوتے ہیں۔

جنسی اعضاء سے متعلق ہرپیز کا علاج ممکن نہیں۔ مزید برآں یہ بیماری ظاہری علامات کے شروع ہونے سے قبل بھی پھیل سکتی ہے۔ تاہم چند ادویات ایسی بھی ہیں جو اس کے عام دورانئے کو مختصر کرنے کے علاوہ ان کی شدت میں کمی اور بعض اوقات علامات کو یکسر ختم بھی کر سکتی ہیں۔