ہرگوبند کھرانہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ڈاکٹر ہرگوبند کھرانہ(9 جنوری 1922ء - - - -9نومبر2011ء) فزیالوجسٹ ، محقق 1968ء میں فزیالوجی میں نوبل انعام دیا گیا تھا۔ ڈاکٹرکھرانہ کبیر والا کے قریب ایک چھوٹے سے گاؤں رائے پور میں پیدا ہوئے تھے۔ پانچ بچوں میں سب سے چھوٹے ہرگوبند کے والد پٹواری تھے۔ معاشی تنگدستی کے باوجود ہر گوبند کے والد اپنے بچوں کی تعلیم میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے تھے۔انھوں نے اپنے محدود وسائل سے اپنے گاؤں میں ایک کمرے کا اسکول قائم کیا جس میں ان کے بچوں بشمول ہرگوبند نے ابتدائی تعلیم حاصل کی تھی۔ ہر گوبند نے میٹرک ڈی۔اے۔وی( دیانند آریا سماجی) ہائی اسکول ( حال مسلم ماڈل ہائی اسکول ملتان) سے کیا تھا۔ ہرگوبند نے 1943 میں گریجوایشن گورنمنٹ کالج لاہور اور ایم۔ایس۔سی کیمسٹری 1945 میں پنجاب یونیورسٹی سے کی تھی۔ اعلی تعلیمی قابلیت کے بدولت ہرگوبند نے اپنی تمام تر تعلیم سرکاری وظایف کے ذریعے مکمل کی تھی۔

ایک روایت کے مطابق ڈاکٹر صاحب کو جب ایک انڈین صحافی نے انڈین ہونے کی وجہ سے مبارک باد پیش کی تو انھوں نے کہا کہ میرا موجودہ بھارت سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا میں پاکستانی علاقے میں پیدا ہوا تھا اور اس کے باہر ساری عمر بیرون ملک مقیم رہا ہوں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا ان کے ناپر چئیر قائم کرنے کا فیصلہ قابل تحیسن اور قابل تقلید ہے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد یونیورسٹی میں ڈاکٹر ہرگوبند کھرانہ کے نام پر چئیرقائم کی جائے گی۔