مندرجات کا رخ کریں

ہفتہ وار (رسالہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شرمن مارچ جنوبی کیرولائنا سے - 1865ء کا میک فرسن ولے کی آتش زدگی، یکم فروری، 1865ء۔ یہ ہارپرز ویکلی میں 4 مارچ 1865ء میں صفحہ 136 پر شائع ہوا۔

ہفتہ وار (انگریزی: Weekly newspaper) ایک عمومی خبروں یا حالات حاضرہ کے رسالے یا اخبار کو کہتے ہیں جس کا دورانیہ سات دن ہو۔ یعنی اگر رسالے کا ایک شمارہ کسی سال یکم جنوری کو جاری ہو تو اس کا اگلا شمارہ 8 جنوری کو جاری ہوگا۔ ایضًا سال کا تیسرا شمارہ 15 جنوری کو جاری ہوگا۔ ہفتہ وار جاری ہونے والے شمارے عمومًا روز آنہ اخبارات کی مناسبت سے زیادہ صفحات، مضامین، تجزیے اور تصاویر رکھتے ہیں۔ کئی بار کسی شخص، واقعے یا تقریب کی مناسبت سے خصوصی شمارے بھی جاری ہو سکتے ہیں، جو عام شماروں کی مناسبت سے زیادہ ضخیم اور یک گونہ مرکوزیت رکھتے ہیں۔ ہفتہ وار کسی خاص قارئین کے زمرے اور ان کی دلچسپیوں پر مرکوز ہو سکتا ہے۔ مثلًا خواتین کے ہفتہ وار خواتین کی صحت، ان کی تعلیم، سماجی مسائل وغیرہ پر مرکوز ہو سکتے ہیں، نوجوانوں کے ہفتہ وار ملازمتوں اور تعلیمی کورسوں کی ملازمت کی رو سے افادیت پر مرکوز ہو سکتے ہیں۔ روز آنہ اخبارات کی مناسبت سے ان رسالوں میں تفریحی پہلو بھی زیادہ ہو سکتا ہے اور ان میں کئی بار قارئین کے خطوط کو خصوصی جگہ دی جاتی ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]