ہمجولی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خواتین کا ایک مجلہ جو 1929ء میں بیگم ابو بکر خان خویشگی کی ادارت میں حیدر آباد دکن سے منصئہ شہود پر آیا۔
ترتیب و طباعت کے اعتبار سے پورے ہندوستان میں اس کا کوئی ثانی نہ تھا۔
مضمون نگاروں میں جوش ملیح آبادی، میرزا فرحت اللہ بیگ، ڈاکٹر محی الدین زور قادری اور پروفیسر عبدالحمید خان شامل تھے۔