ہمدرد نونہال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
صدرِ مجلسسعدیہ راشد
مدیرِ اعلیٰسلیم فرخی
سابقہ مدیرانمسعود احمد برکاتی
فریدہ ہمدرد
ثریا ہمدرد
شعبہبچوں کا ادب
دورانیہماہ نامہ
ملک پاکستان
زباناردو
او سی ایل سی21509935

ماہنامہ ہمدرد نونہال کراچی، پاکستان سے شائع ہونے والا اردو زبان میں بچوں کا ایک جریدہ ہے جسے ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے بانی حکیم محمد سعید نے کراچی سے جاری کیا۔ یہ ماہنامہ جولائی 1953ء سے تا حال جاری ہے۔

اجرا و مقاصد[ترمیم]

ماہنامہ ہمدرد نونہال 1953ء میں ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے بانی حکیم محمد سعید نے کراچی، پاکستان سے جاری کیا۔ اس جریدہ کے قیام کا مقصد بچوں میں ادب اور کتب بینی کا فروغ، بچوں کے اخلاق و کردار کو سنوارنے اور ان کی صحیح خطوط پر تعلیم و تربیت تھا۔[1]

مدیران[ترمیم]

اس جریدے کے ابتدائی مدیران میں فریدہ ہمدرد، ثریا ہمدرد تھیں۔ 1960ء کی دہائی میں معروف ادیب مسعود احمد برکاتی پہلے معاون مدیر اور پھر مدیر بنے، بعد میں مدیر اعلی بن گئے اور اپنی وفات تک (2017ء) ہمدرد نونہال کے مدیر رہے۔ موجودہ صدرِ مجلس ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی سربراہ سعدیہ راشد ہیں جب کہ مدیرِ اعلیٰ محمد سلیم مغل ہیں[1]۔ یہ جریدہ اپنی اولین اشاعت سے اب تک کامیابی سے مسلسل جاری و ساری ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب ص 82، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء