ہم سفر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ہم سفر
Humsafar.png
Humsafar title screen
نوعیت تمثیل
تحریر ذاکر احمد
ناول مصنفہ فرحت اشتیاق
ہدایات سرمد سلطان کھوسٹ
تخلیقی ہدایت کار مرزا ذیشان بیگ
نمایاں اداکار ماہرہ خان
فواد افضل خان
نوین وقار
نور حسن
عتیقہ اوڈھو
سارہ کاشف
تھیم موسیقی وقار علی
افتتاحی تھیم وہ ہم سفر تھا
مصنف نصیر ترابی
گلوکارہ قرۃ العین بلوچ
موسیقار میڈ میوزک
نشر پاکستان
زبان اردو
تعدادِ دور 1
اقساط 23
تیاری
عملی پیشکش نینا کاشف
فلم ساز مومنہ درید
مدیر کاشف احمد
تنویر عالم
راؤ رضوان
دانش عثمانی
فیصل سلیم
مقام کراچی
عکس نگاری شہزاد کشمیری
دورانیہ 38-42 منٹ
پروڈکشن ادارہ مومل پروڈکشنز
نشریات
چینل ہم ٹی وی
24 ستمبر 2011ء (2011ء-09-24)-3 مارچ 2012 (2012-03-03)

ہم سفر ایک پاکستانی ٹی وی ڈراما سیریل ہے جس کے ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ ہیں یہ ڈراما فرحت اشتیاق کے ناول ہم سفر پر مبنی ہے۔ یہ سب سے پہلے 24 ستمبر 2011ء سے 3 مارچ 2012ء تک ہم ٹی وی پر نشر ہو۔ اس کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے۔

پلاٹ[ترمیم]

یہ خرد نامی لڑکی کی کہانی ہے جو اشعر کی زندگی کا حصہ بن جاتی ہے، اشعر کی ماں خرد کو اشعر سے دور کرنے کی کوشش کرتی ہے، ناخوشی خرد، اشعر کو چھوڑ دیتی ہے لیکن قسمت انہیں پھر ایک ساتھ لے آتی ہے انہیں دوبارہ ملانے میں حریم اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دوسری طرف سارہ اشعر کی دوست ہوتی ہے وہ اشعر سے محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے وہ اشعر کو کھو دینے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتی ہے۔ کہانی دونوں کی شادی شدہ زندگی پر مرکوز ہے کہ دونوں کس طرح اسے سنوارتے ہیں۔ .[1]

کاسٹ[ترمیم]

مہمان اداکار[ترمیم]

ساؤنڈ ٹریک[ترمیم]

وہ ہم سفر تھا
ساؤنڈ ٹریک آواز: قرۃ العین بلوچ
صنف تھیم سانگ
طوالت 39:47
زبان اردو
پروڈیوسر مومنہ درید

ہم سفر کا تھیم سانگ

وہ ہم سفر تھا

کو وقار علی نے تصیف (compose) کیا اور اس کو قرۃ العین بلوچ نے گایا۔ اس گانے کو نصیر ترابی نے 1971ء میں سقوط ڈھاکہ کے موقع پر لکھا تھا۔ اس گانے کو ڈرامے کے دوران بھی مختلف جگہوں پر چلایا گیا۔ ڈرامے کے کئی دوسرے حصوں میں ڈیکسٹر ٹی وی سیریل کا گانا"بلڈ تھیم" بھی چلایا جاتا تھا جسے ڈینیل لچٹ نے کمپوز کیا تھا۔

Tracklist
نمبر شمارعنوانSinger(s)طوالت
1."وہ ہم سفر تھا"قرۃ العین بلوچ6:26

مقبولیت[ترمیم]

ہمسفر کو غالب اکثریت میں ناقدین کی جانب سے مثبت تاثرات ملے، بہت سوں نے اسے پاکستانی ٹیلی ویژن کی بحالی قرار دیا۔.[2][3]

اس ڈرامے نے بین الاقوامی ناظرین میں بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ ہم سفر کے فیس بک پیج پر اس ڈرامے کے ہزاروں شمالی امریکی اور یورپی مداح اور ناظرین ہیں جن میں سے بڑی تعداد کا یہ کہنا ہے کہ انہوں نے بہت سے پاکستانی ڈرامے دیکھے ہیں لیکن ہم سفر جیسا کوئی نہیں۔۔[4] بڑی تعداد میں لوگوں نے اداکاری خاص طور پر فواد خان اور ماہرہ خان کی اداکاری، ان کے کردار اور جذباتی کردار کو سراہا ہے۔ نوین وقار جس نے سارہ کا کردار ادا کیا وہ اس ڈرامے کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچ گئیں۔

یہ ڈراما پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈراما بن گیا[5] ہم ٹی وی نے کبھی بھی سرکاری طور پر اس ڈرامے کی ٹی آر پی جاری نہیں کی تاہم (ٹی وی کہانی) ذرائع کے مطابق آخری قسط کی ٹی آر پی ریکارڈ 13.8 ریکارڈ کی گئی، باقی دنوں میں اس کی اوسط ٹی آرپی 9.5 سے 11 تک رہی۔ ٹی وی کہانی پر اسے 4.5 کی ریٹنگ ملی۔ مرکزی جوڑے کی آپس میں کیمسٹری اور سرمد سلطان کھوسٹ کی جانب سے ہدایتکاری کو سب سے زیادہ سراہا گیا۔

ایوارڈز[ترمیم]

year ایوارڈ زمرہ وصول کنندہ(s) نتیجہ نوٹس
2012
پاکستان میڈیا ایوارڈز
بہترین ڈرامہ مومنہ درید فاتح
بہترین ہدایتکار سرمد سلطان کھوسٹ
بہترین اداکارہ ماہرہ خان
بہترین معاون اداکارہ نوین وقار
11ویں لکس سٹائل ایوارڈز
بہترین ٹائٹل سانگ قرۃ العین بلوچ for وہ ہم سفر تھا
سال کا مشہور ترین گانا قرۃ العین بلوچ for وہ ہم سفر تھا
2013
12ویں لکس سٹائل ایوارڈز
بہترین ڈرامہ مومنہ درید
بہترین ہدایتکار سرمد سلطان کھوسٹ
بہترین اداکار فواد افضل خان
بہترین اداکارہ ماہرہ خان
1 ہم ایوارڈز
بہترین آن سکرین جوڑا فواد افضل خان اور ماہرہ خان
ہم اعزازی نادر ایوارڈ مومنہ درید (تخلیق کار),
فرحت اشتیاق (ناول کی مصنفہ),
سرمد کھوسٹ (ہدایتکار),
ماہرہ خان (مرکزی خاتون),
فواد خان (مرکزی مرد),
عتیقہ اوڈھو (مخالف خاتون),
نوین وقار (مخالف خاتون),
نور حسن رضوی (مخالف مرد),
حنا خواجہ بیات (معاون مخالف),
قیصر نقوی (معاون مرکزی),
صبا فیصل (معاون مرکزی),
سارہ کاشف (بچی),
قرۃ العین بلوچ (گلوکارہ),
وقار علی (تصنیف کار),
نصیر ترابی (بربط کار),
شہزاد کشمیری (حرکت نگار),
تنویر(مدیر).
"..for incredible success and internationally and globally Pakistani acclaimed serial ever"[6]

نشریاتی تاریخچہ[ترمیم]

ملک نام چینل نوٹ
Flag of Pakistan.svg پاکستان ہمسفر ہم ٹی وی 24 ستمبر 2011ء
Flag of Pakistan.svg پاکستان ہم سفر ہم 2
Flag of Pakistan.svg پاکستان ہم سفر ہم ستارے 6 فروری 2014ء
Flag of the United States.svg ریاستہائے متحدہ ہم سفر ہم ٹی وی
Flag of Canada.svg کینیڈا ہم سفر ہم ٹی وی
Flag of Europe.svg یورپ ہم سفر رشتے 27 جنوری 2013ء
Flag of Europe.svg یورپ ہم سفر ہم ٹی وی 13 مارچ 2014ء
Flag of the United Kingdom.svg مملکت متحدہ ہم سفر رشتے 9 مارچ 2013ء
Flag of the United Kingdom.svg مملکت متحدہ ہم سفر کلرز 27 جنوی 2014ء
Flag of Saudi Arabia.svg سعودی عرب Flag of Iraq.svg عراق Flag of Qatar.svg قطر Flag of Iraq.svg عراق Flag of Yemen.svg یمن Flag of Kuwait.svg کویت Flag of Jordan.svg اردن Flag of the United Arab Emirates.svg متحدہ عرب امارات Flag of Libya.svg لیبیا Flag of Oman.svg سلطنت عمان Flag of Syria.svg سوریہ رفيق الروح ایم بی سی گروپ معیاری عربی میں ترجمہ کیا گیا
Flag of Egypt.svg مصر رفيق الروح بوکرا ٹی وی[7] مصری عربی میں ترجمہ کیا گیا
Flag of India.svg بھارت ہم سفر رشتے 13 دسمبر 2013ء
Flag of India.svg بھارت ہم سفر زندگی 14 اکتوبر 2014ء

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Humsafar"۔ Hum TV۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  2. "Mohabbaton ka safar"۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ فروری 29, 2012۔
  3. "Humsafar: Here's what the noise is about"۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ فروری 29, 2012۔
  4. "Popular Pakistani television drama Humsafar reaches reaches Toronto fans via web"۔ The Star۔ فروری 16, 2012۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ فروری 29, 2012۔
  5. "Humsafar - the most watched drama of the past decade"۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ فروری 29, 2012۔
  6. "Hum Honorary TV Award"۔ ڈان نیوز۔ مارچ 16, 2013۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ مارچ 26, 2013۔
  7. "رفيق الروح"۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اگست 2014۔

بیرونی روابط[ترمیم]