ہم شکل
ہم شکل (انگریزی: Look-alike) ایسے دو یا ان سے زیادہ اشخاص کی مشترکہ کیفیت کے بیان کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو لازمًا شکل و صورت میں ایک جیسے ہوں۔ کئی شکل کے علاوہ دو لوگوں میں اور بھی کئی مشابہتیں ممکن ہو سکتی ہیں، جیسے کہ جسامت میں، قد میں عادت و اطوار، چلنے پھرنے اور دیگر حرکات اور سکنات کے معاملے میں۔ دنیا پھر میں ہم شکل ہونے کے معاملے بہت زیادہ جڑواں بھائیوں اور بہنوں میں پائے گئے ہیں، مگر یہ کوئی ضروری نہیں کہ ہم شکل ہونے صرف جڑواں افراد کے لیے مخصوص ہو۔ کئی بار بالکل میں غیر متعلقہ یا کسی بھی رشتے کے بغیر لوگوں میں ایک جیسی شکل و صورت پائی گئی۔
مثالیں
[ترمیم]پاکستانی ادا کارہ ماہرہ خان کی ایک ہم شکل لڑکی کُراسا انور شیخ 2020ء میں سماجی میڈیا میں موضوع گفتگو بن گئی تھی۔ اس لڑکی کا تعلق بھی صوبہ سندھ کے دار الحکومت کراچی سے ہی ہے، جہاں سے ماہرہ خان کا تعلق ہے۔ اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی بھی ماڈلنگ کرتی دکھائی دیتی ہے۔ماہرہ خان کی ہم شکل کے سامنے آنے سے چند دن قبل سماجی میڈیا پر مداحوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر چلنے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی اداکارہ برسین عبداللہ سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ وہ پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک کی ہم شکل ہیں۔ ترک اداکارہ وحمیمہ ملک سے قبل سوشل میڈیا پر معروف اداکارہ اقرا عزیز کی ہم شکل لبنانی لڑکی کی ویڈیو و تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔[1]