ہندسیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

ہندسیات کو انگریزی میں Engineering کہا جاتا ہے اور عربی میں ہندس یا الہندس جبکہ فارسی میں مہندسی کہتے ہیں۔ ہندسیات دراصل روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے فنی مسائل کو حل کرنے کی غرض سے اور زندگی کو سہل اور آسان بناے کی خاطر ، سائنسی اور طرازی (technical) معلومات کے نفاذ (application) کو کہتے ہیں ۔ اسکو انگریزی میں Engineering کہا جاتا ہے۔ وہ افراد جو اس کام یا شعبہ علم میں مہارت رکھتے ہیں انکو مہندس یا Engineers کہا جاتا ہے۔ ایک مہندس ؛ سائنس، طرزیات ریاضی اور شمارندہ کاری کی معلومات کو استعمال کرتے ہوئے ، اپنی بصیرت و پروازتخیل اور اپنی صلاحیت تخمینہ کاری و تعین کے زریعے فنی مسائل کا عملی حل تلاش کرتا ہے۔ مہندسی یا انجینیرنگ کا نتیجہ عام طور پر ایک طرح (design) یا پیداوار (production) ہو سکتا ہے (مثلا بجلی کی پیداوار) اور یا پھر ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ کسی مفید شے (object) یا عمل (process) کی کارگذاری (operate) کی جاسکے (مثلا انجن جسکی کارگذاری سے گاڑی چلائی جاسکتی ہے)۔

اصطلاح term

ہندسیات
ہندسات
مہندس
ہندسہ
علم الہندسہ

engineering
geometries
engineer
geometry
geometry

اسلوبیات[ترمیم]

اسلوبیات ہندسیات میں سب سے اہم ترین کارگذاری ، ایک مہندس کی وہ منفرد اور یکتا ذمہ داری ہوتی ہے کہ جس میں وہ کسی طرح (ڈیزائن) کے لیۓ امکانات یا محدودات یا محدویت (constraints) کی شناخت کرتا ہے اور اسکا خاکہ تیارکرتا ہے، پھر اسکا درست ادراک کرتا ہے اور پھر اس ان امکانات کو طرح یعنی ڈیزائن پر یکجا کرکے کامیاب اور مفید نتیجہ حاصل کرتا ہے۔ محدودیت میں مختلف عوامل شامل ہوتے ہیں ہیں مثلا؛ موجود وسائل، طبعی (یعنی افرادی) اور طرازی (technical) کمی، مسقبل کی ضروریات سے مطابقت اور ضرورت پڑنے پر مزید اضافوں کی صلاحیت، لاگت، بازارپذیری (marketability)، پیداواریت (producibility) اور افادیت و کارآمدگی (serviceability) وغیرہ۔ تمام محدودات کا اندازہ کرلینے کے بعد مہندس ، تخصیصات (specifications) کو حدود سے قریب تر کرتا ہے تاکہ مقصد کا حصول یا نتیجہ (کوئی طرح بندی یعنی ڈیزائنگ یا کوئی پیداوار یا پروڈکٹ) ، اخذ کردہ اندازوں سے قریب تر حاصل کیا جاسکے۔ آسان الفاظ میں اسکو یوں کہ سکتے ہیں کہ تخصیصات یعنی وہ خصوصیات جو کہ بنائی جانے والی شے یا پیداوار میں مطلوب ہوں انکو حقیقت پسندی سے موجود وسائل کے مطابق ڈھالا جاۓ اور محدودات (کوئی چیز بنانے کے لیۓ موجودہ وسائل یا امکانات) کو ممکنہ حد تک بہتر کرکہ تخصیصات کے حصول کے لیۓ موزوں تر بنایا جاۓ۔

مسائل سلجھانا[ترمیم]

ایک مہندس اپنی سائنس و ریاضی کی معلومات اور اپنے موزوں تجربے کی مدد سے کسی بھی درپیش مسئلہ کا حل تلاش کرتا ہے یا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اگر ہندسیات میں کسی مسئلہ کا ایک موزوں ریاضیاتی نمونہ تیار کرلیا جاۓ تو نہ صرف یہ کہ اس مسلے کی تحلیل اور تجزیہ کاری (بعض اوقات کامل اور قطعی حد تک) کی جاسکتی ہے بلکہ ممکنہ حل کو آزما کر اسکی استعداد کا بھی اندازہ کرا جاسکتا ہے۔

عموما کسی مسلے کے ایک سے زائد حل نظر آتے ہیں ، ایسی صورت میں مہندس مختلف طرحی انتخابات میں سے ہر ایک کا تچزیہ اور تخمینہ کر کے اندازہ لگاتا ہے کہ کونسی طرح یا ڈیزائن مطلوبہ اختصاصات کے قریب تر ہے اور اسی کا انتخاب کرلیا جاتا ہے۔ ہندسیات میں ، بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کرنے سے قبل اس بات کا اندازہ لگا لیا جاتا ہے کہ منتخب کردہ طرح یا ڈیزائن سے مطلوبہ اختصاصات حاصل ہونے کی کتنی توقع کی جاسکتی ہے۔ اور اس مقصد کے لیۓ جن طرازوں (techniques) کی مدد لی جاتی ہے ان میں ؛ قسم اولیہ (prototype) ، میقاسی نمونوں (scale models) ، تشبیہ (simulations) ، تخریبی آزمائشیں (destructive tests) ، غیرتخریبی آزمائشیں (nondestructive tests) ، اور تناؤ کی آزمائش (stress test) وغیرہ شامل ہیں۔

ان آزمائشوں یا اختبارات سے اس بات کا تعین کیا جاتا ہے کہ بنائی جانے والی چیز یا پیداوار ممکنہ حد تک توقعات سے کے مطابق نتیجہ دے۔ ہندسیات کے ان تمام مراحل کے دوران اس بات کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے ہے کہ پیداوار یا بنائی جانے والی شے ، ماحول کے لیۓ خطرات نہ پیدا کرتی ہوئے نتائج مہیا کرے ، اس مقصد کے لیۓ حفاظتی عوامل (factor of safety) کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے، اور اسی حفاظتی عامل کی وجوہات کے باعث اکثر پیداور پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔

شمارندہ اور ہندسیات[ترمیم]

دیگر تمام شعبہ ہاۓ علم مثلا سائنس اور طرزیات (technology) کی طرح ، ہندسیات میں بھی شمارندے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انکی مدد سے بناۓ جانے والے اعدادی و ریاضیاتی طریقہ کار اور تشبیہات (simulations) کے زریعے آج ایک پیداوار یا طرح (ڈیزائن) کی کارکردگی کے بارے میں ماضی کی نسبت زیادہ صحت کے ساتھ پیشگوئی کی جاسکتی ہے۔

طرحبند بـــشمارندہ (computer-aided design / CAD) مصنع لطیف یا سوفٹ ویئر استعمال کرتے ہوئے ایک مہندس نسبتا آسانی سے اپنے مطلوبہ تصمیم یا ڈیزائن کے خاکے اور نمونے تیار سکتا ہے