ہندوستانی سنہری مثلث

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہندوستاتی سنہری مثلث ایک سیاحتی سرکٹ ہے جو قومی دار الحکومت دہلی ، آگرہ اور جے پور کو شامل ہے۔ اس کو انگریزي میں "گولڈن ٹرائی اینگل" کہتے ہیں ۔ اس کو مثلث کہنے کی وجہ یہ ہے کہ بھارت کے نقشے پر نئی دہلی ، آگرہ اور جےپور کے مرکز ی مقامامت کو جوڑتی ہوئی ایک سطر کھینچنے پر یہ مثلث نما دکھائی دیتا ہے۔ سیرو سیاحت کا آغاز دہلی سے ہوکر اس کے جنوب میں آگرہ کے تاج محل اور دوسرے قابل دید مقامات ہوتے ہوئے اس کے مغرب میں واقع جے پور میں اختتام پزیر ہوتا ہے۔ لوگ کافی تعداد میں ان تین شہروں میں گھومنے پھرنے آتے ہیں، کیونکہ سیرو سیاحت اور دوسرے نقطہ نظر سے یہ تینوں جگہیں کافی اہمیت کی حامل ہیں۔