ہنری فورڈ
ہنری فورڈ (انگریزی: Henry Ford) (پیدائش: 30 جولائی 1863ء – وفات: 7 اپریل 1947ء) فورڈ موٹر کمپنی کے بانی اور گاڑیوں کی بڑے پیمانے پر پیداوار کے لیے ان کی ہیئت سازی کے جدید خطوط استوار کرنے کے بانی ہیں۔ ان کی ماڈل T گاڑیوں نے نقل و حمل اور امریکی صنعت میں انقلاب برپا کر دیا۔ وہ ایک زرخیز ذہن کے مالک موجد تھے اور انہیں 161 امریکی سندِ حقِ ایجاد سے نوازا گیا۔
فورڈ کمپنی کے واحد مالک کی حیثیت سے آپ دنیا کے امیر اور مشہور ترین افراد میں سے ایک تھے۔ سستی گاڑیوں کی پیداوار کے ساتھ ساتھ ملازمین کو اعلیٰ تنخواہیں دینے کے باعث بھی آپ نے نیک نامی حاصل کی جو 1914ء میں 5 ڈالرز فی دن مقرر کی گئی تھی۔
ناقص تعلیم کے باوجود آپ ایک اعلیٰ سوچ رکھتے تھے، خصوصاً صارف کے مفادات تاحیات آپ کے مطمح نظر رہے۔ اخراجات کو کم کرنے سے بھرپور وابستگی کے نتیجے میں کئی تکنیکی و کاروباری اختراعات سامنے آئیں جن میں ایک وکیلوں کا نظام بھی شامل تھا جس کے نتیجے میں شمالی امریکہ کے ہر شہر میں اور چھ بر اعظموں کے بڑے شہروں میں، ایک خوردہ فروشی کے مراکز قائم ہوئے۔ فورڈ اپنی کثیر دولت کو فورڈ فاؤنڈیشن کے لیے چھوڑ گئے، تاہم فورڈ کمپنی کا نظم و ضبط مستقلاً اپنے خاندان کے حوالے کر گئے۔
- ہنری فورڈ
- 1863ء کی پیدائشیں
- 1947ء کی وفیات
- آئرش نژاد امریکی شخصیات
- امریکی مؤجدین
- انگریز نژاد امریکی شخصیت
- انیسویں صدی کی امریکی کاروباری شخصیات
- بیسویں صدی کی امریکی کاروباری شخصیات
- بیسویں صدی کے امریکی سیاست دان
- تاریخ ریاستہائے متحدہ (1865–1918)
- ریاستہائے متحدہ کے صدارتی امیدوار، 1916ء
- صنعت کار
- کلارکسٹن، مشی گن کی شخصیات
- مشی گن کی کاروباری شخصیات
- وفيات بسبب اسٹروک
- یہودیت کے نقاد
- ڈیئربورن، مشی گن کی شخصیات
- بیلجئیمی نژاد امریکی شخصیات
- مشی گن کے ڈیموکریٹس
- ریاستہائے متحدہ میں ضد سامیت
- مشی گن کے انسان دوست