ہوائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 05:02، 29 اپریل 2019ء از JarBot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (خودکار:تبدیلی ربط V3.4)
ہوائی
جزائر ہوائی

ہوائی ریاستہائے متحدہ امریکا کی 50 ویں ریاست ہے جو امریکا کی دیگر ریاستوں سے دور بحر الکاہل کے وسط میں واقع ہے۔ جزائر کی یہ کڑی آتش فشانوں کے نتیجے میں وجود میں آئی جن میں سے صرف ایک ماؤنا لوا آج تک متحرک ہے۔ جزیرے کے حقیقی باشندے پولینیشیائی ہیں لیکن غیر ملکیوں کی مسلسل آمد کے باعث اب یہ کل آبادی کا صرف 2 فیصد رہ گئے ہیں۔

رقبہ

رقبہ : 10,931 مربع میل یا 28,311 مربع کلومیٹر ۔

آبادی

تاريخ

دار الحکومت

صنعت

ہوائی کی سب سے اہم صنعت سیاحت ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک تہائی آبادی کا روزگار سیاحت سے وابستہ ہے۔ پرل ہاربر پر واقع مشہور بحری فوجی بندرگاہ بھی ملازمت کا بڑا ذریعہ ہے۔ علاوہ ازیں یہاں گنا، کیلے اور پھل بھی کاشت کیے جاتے ہیں جنہیں برآمد کیا جاتا ہے۔

ماحولیاتی خطرات

بڑھتی ہوئی سیاحت کے باعث نایاب نباتات اور حیوانات کی نسلیں خطرات سے دوچار ہیں۔ دوسری جانب ماؤنا لوا کا پھٹنا آبادی کے لیے خطرے کا باعث بنا رہتا ہے۔

نگار خانہ