ہواکسی گاؤں

متناسقات: 31°49′58″N 120°25′32″E / 31.83285°N 120.425477°E / 31.83285; 120.425477 (accident site)
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

چین کے صوبے جیانگسو کے شہر جیانگین کے مشرق میں واقع ہواکسی گاؤں چین کا امیر ترین اور پراسرار ترین گاؤں ہے۔ 240ایکڑ کے اس گاؤں کے رہائشیوں کو پریس سے بات کرنے کی اجازت نہیں۔ یہ گاؤں چین میں ماڈل سوشلٹ گاؤں کہلاتا ہے۔ اس گاؤں کی بنیاد 1961 میں رکھی گئی۔ یہ گاؤں کبھی غریب کسانوں کی کمیونٹی ہوا کرتا تھا مگر اب یہ گاؤں بطور کمپنی سٹاک ایکسچینج میں بھی رجسٹر ہے۔2011 میں گاؤں یعنی کمپنی کا متوقع ٹرن اوور بڑھ کر 6.5ارب یورو ہو چکا تھا۔ اس گاؤں یعنی کمپنی کی آمدن کا پانچواں حصہ اس گاؤں میں رہنے والوں کو دیا جاتا ہے۔ اس گاؤں کے پاس اپنے جہاز ہیں اور اب اس کا منصوبہ بحری جہاز خریدنے کا ہے۔ اس گاؤں میں رہنے والے ہر شخص کے لیے ضروری ہے کہ اس کے بنک اکاؤنٹ میں ڈھائی لاکھ ڈالر کی رقم موجود ہو۔ اس گاؤں میں 2000 افراد رہتے ہیں۔ گاؤں کے قریب ہی اس میں کام کرنے والے 20344افراد رہتے ہیں۔ قریبی گاؤں کی آبادی 28240 ہے۔ وو رینباؤ کا بیٹا ووشین اس وقت گاؤں کا چیف ہے۔ اس گاؤں کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر یہاں کے رہنے والوں کے لیے 328 میٹر اونچا لونگسی انٹرنیشنل ہوٹل بنایا گیا ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

31°49′58″N 120°25′32″E / 31.83285°N 120.425477°E / 31.83285; 120.425477 (accident site)