مندرجات کا رخ کریں

ہوا برداشتہ افواج

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
امریکی چھاتا بردار سپاہی جن کو سی-130 سے اتارا جا رہا ہے۔

ہوا برداشتہ افواج یا ہوادوش قوتیں زمینی فوجی دستے ہوتے ہیں جنھیں ہوائی جہاز کے ذریعے لے جایا جاتا ہے اور عام طور پر پیراشوٹ ڈراپ کے ذریعے جنگی علاقوں میں اُتارا جاتا ہے۔ پیراشوٹ استعمال کرنے کے قابل پیادہ سپاہیوں اور ہوا برداشتہ یونٹوں میں خدمات انجام دینے والے معاون اہلکاروں کو چھاتا بردار سپاہی (پیرا ٹروپرز) بھی کہا جاتا ہے۔

دوسری جنگ عظیم کے پیرا ٹروپرز، 1944

ہوا برداشتہ قوتوں کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ فوجی، زمینی راستے کے بغیر جنگی علاقوں میں تعینات کیے جا سکتے ہیں، جب تک کہ فضائی راستہ دستیاب ہو۔